اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، فتح پر قوم خوشیاں منائے: صدر
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
اسلام آباد (آئی این پی )صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ فتح حاصل کرنے پر قوم خوشیاں منائے، ہم اپنی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق پاک بھارت کشیدگی اور جنگ بندی پر صدر مملکت نے کہا کہ مجھے پاکستان کی مسلح افواج، پاک بحریہ اور فضائیہ پر ہمیشہ سے یقین رہا ہے، ہم نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، پاکستان اشتعال انگیزی نہیں چاہتا، امن کا خواہاں ہے۔صدر آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے بھارت کی نام نہاد فوجی قوت کو سخت ٹھیس پہنچائی ہے، آج ہماری قوم کا عزم بے مثال ہے۔یہی عزم ہمارے آبااجداد کے دوقومی نظریہ کو تقویت بخشتا ہے، اللہ پر ایمان نے ہمیں اپنے سے 5 گنا زیادہ بڑے ملک کیخلاف کھڑے ہونے کی طاقت اور ہمت دی۔آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف، ایئرچیف مارشل، نیول چیف اور افواج کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، افواج پاکستان کی بہادری اور انتھک محنت نے ہمیں فتح سے ہمکنار کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
لبنانی وزیراعظم کی فوج کو حزب اللہ کیخلاف استعمال کرنے کے امریکی موقف کی مذمت
شام اور لبنان کے لیے امریکی صدر کے ایلچی نے دعویٰ کیا تھا کہ ہم کبھی بھی لبنانی فوج کو اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے لیے مضبوط نہیں کریں گے، ہم فوج کو اس طرح سے لیس کریں گے کہ لبنانی عوام اور حزب اللہ کے خلاف اندرونی طور پر استعمال ہو۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے لبنان میں امریکی ایلچی کے مداخلت پسندانہ بیانات کے جواب میں کہا ہے کہ میں تھامس بارک کے حالیہ بیانات سے حیران ہوں جو حکومت کی سنجیدگی اور فوج کے کردار پر سوال اٹھاتے ہیں۔ انہوں نے لبنان کی جغرافیائی سالمیت اور قومی خودمختاری کے تحفظ میں فوج کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ فوج خودمختاری کے تحفظ اور ملک کے استحکام کو یقینی بنانے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ لبنانی وزیراعظم نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ لبنانی فوج کے لیے اپنی حمایت میں اضافہ کرے، اسرائیلی حکومت کو مقبوضہ علاقوں سے انخلاء پر مجبور کرنے اور اپنی بار بار کی جارحیت کو روکنے کے لیے مزید دباؤ ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات نومبر 2024 میں جاری جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے مطابق کیے جانے چاہئیں۔ واضح رہے کہ شام اور لبنان کے لیے امریکی صدر کے ایلچی تھامس بارک نے حزب اللہ کے خلاف اپنے تازہ ترین بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ ہم کبھی بھی لبنانی فوج کو اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے لیے مضبوط نہیں کریں گے، ہم فوج کو اس طرح سے لیس کریں گے کہ لبنانی عوام اور حزب اللہ کے خلاف اندرونی طور پر استعمال ہو۔