بھارتی جارحیت اور جنگی عزائم کا افواجِ پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا ہے، میئر کراچی
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
ایک بیان میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کشمیر کے عوام کو اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے تحت حقِ خود ارادیت دیا جانا چاہیئے، پوری پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے حالیہ سیز فائر کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن کو ترجیح دی ہے، جبکہ بھارتی جارحیت اور جنگی عزائم کا افواجِ پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تینوں مسلح افواج کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نہ صرف قوم بلکہ دنیا بھر میں سراہا گیا ہے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی خطے کے امن کو تہہ و بالا کرنے کے درپے رہا، تاہم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے مثبت اور پرامن کردار کو عالمی سطح پر اجاگر کیا اور سیز فائر کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔
میئر کراچی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی میڈیا کے ذریعے دنیا کو مودی سرکار کا اصل چہرہ دکھایا، اور جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا۔ انہوں نے اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی خلاف ورزیاں تاحال جاری ہیں، جو سیز فائر معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مطالبہ کیا کہ بھارت کو عالمی قوانین کے مطابق سیز فائر کا احترام کرنا چاہیئے اور اشتعال انگیزی سے باز آنا ہوگا۔ انہوں نے عالمی برادری، خصوصاً امریکا کے مثبت کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کے ساتھ مل کر امن کے لیے کام کرنے اور مسئلہ کشمیر کے حل سے متعلق بیان خوش آئند ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سیز فائر وہاب نے کہا کہ
پڑھیں:
’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘
طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔
سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔