پنجاب، خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، مختلف مقامات پر درخت بھی گرگئے۔
لیسکو ریجن میں آندھی کے ساتھ بارش سے 29 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔
مری میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری سے ہرطرف سفیدی چھا گئی۔
آزاد کشمیر کے علاقے سماہنی اور گردو نواح میں تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔
کھوئی رٹہ اور نواحی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے ساتھ
پڑھیں:
کس صوبے میں سب سے زیادہ گدھے؟ زراعت شماری کی تفصیلات جاری
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت کی تازہ ترین زراعت شماری 2024 میں ملک کے مختلف صوبوں میں گدھوں کی تعداد کا انکشاف ہوا ہے، اور اعداد و شمار کے مطابق پنجاب سب سے آگے ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں گدھوں کی تعداد 24 لاکھ تین ہزار تک پہنچ چکی ہے، جو باقی تمام صوبوں سے واضح فرق کے ساتھ سب سے زیادہ ہے۔ اگر تقابل کیا جائے تو پنجاب میں بلوچستان سے سترہ لاکھ 73 ہزار، خیبر پختونخوا سے سولہ لاکھ 21 ہزار اور سندھ سے تیرہ لاکھ 22 ہزار زیادہ گدھے موجود ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق سندھ دس لاکھ 81 ہزار گدھوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ خیبر پختونخوا سات لاکھ 82 ہزار کے ساتھ تیسرے نمبر پر آتا ہے۔ بلوچستان میں گدھوں کی تعداد سب سے کم یعنی چھ لاکھ 30 ہزار ریکارڈ کی گئی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صرف چار ہزار گدھے موجود ہیں۔ مجموعی طور پر پاکستان میں گدھوں کی آبادی اب 49 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔
Post Views: 2