اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش سے موسم خوشگوار
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
راولپنڈی:
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جڑواں شہروں میں بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اتوار کی شام اسلام آباد اور راولپنڈی میں گالی گٹھائیں چھائیں جس کے بعد بادل کھل کر برسے۔
جڑواں شہروں میں بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جس کے باعث گاڑیوں کی آمد و رفت میں خلل آیا اور ٹریفک جام بھی ہوا۔
اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں بھی موسلادھار بارش جبکہ کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے راولپنڈی اسلام آبادمیں موسلادھاربارش اور ژالہ باری کی پیشنگوئی کی تھی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے ایک بار پھرپہلے نمبر پر آگیا۔
موسم سرما آنے سے قبل ہی لاہور میں فضائی آلودگی سر اٹھانے لگی۔ لاہور دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر آگیا۔ ائیرکوالٹی انڈکس 185 ریکارڈ کیا گیا۔لاہور میں فضائی آلودگی کا مسئلہ خطرے کی گھنٹی بجانے لگا۔ لاہور کا ائیرکوالٹی انڈکس دنیا کے باقی تمام ممالک سے انتہائی ناقص ہوگیا۔ فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا بھر میں ناقص ترین آب و ہوا میں پہلے نمبر پر ہے بنگلا دیش کا شہر ڈھاکہ دوسرے جبکہ انڈونیشیا کا شہر جاکرتا تیسرے نمبر پرہے۔طبی ماہرین نے کہا کہ یہ فضا سانس لینے کیلئے مہلک ہے جبکہ ماحولیاتی ماہرین نے کہا کہ ابھی سے مناسب اقدامات نہ کئے گئے تو موسم سرما میں اس کے سنگین نتائج آسکتے ہیں۔