متحق مردوخواتین کو مفت قانونی امداد کے پروگرام کو حتمی شکل دیدی گئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
شاہین عتیق :فری لیگل ایڈپروگرام کے تحت مستحق مردوخواتین کو مفت قانونی امداد کے پروگرام کو حتمی شکل دیدی گئی، درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ آج سے ختم ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق فری لیگل ایڈ کے لیے اب تک50ہزار سے زائد درخواستیں جمع کرا دی گئیں،حتمی شکل دینے کے لیے فہرستیں پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو بھجوا دی گئیں،ماہانہ آمدن 50ہزار سے کم کے حامل افراد کو مفت قانونی امداد دی جائے گی،لیگل ایڈ ایجنسی کی تمام ذمہ داری پراسیکیوشن کو دے دی گئیں۔
مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے
ڈسٹرکٹ پبلک پرا سیکیوٹر وقار عابد بھٹی نےدرخواستوں کی سکروٹنی شروع کر دی،خواتین طلاق، خرچے ،حق مہر، جہیز واپسی کے کیسوں میں فری وکیل حاصل کرسکیں گی،جیلوں میں بند ملزمان جو وکیل کی استطاعت نہیں رکھتے جیل سپرنٹنڈنٹ کو درخواستیں جمع کرائیں گے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
جی ایچ کیو حملہ کیس؛ عدالت نے دو وکلاء کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دیدی
راولپنڈی:جی ایچ کیو حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دو وکلاء کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ سنایا۔ دو وکلاء فیصل ملک اور حسنین سنبل کی ملاقات کی درخواست منظور کی گئی۔
عدالت نے حکم دیا کہ دونوں وکلاء کی آج جمعرات اڈیالہ جیل بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے، جی ایچ کیو حملہ کیس میں وکلاء کی کلائنٹ سے مشاورت آئینی و قانونی تقاضا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ ملاقات کروا کے کل جمعہ عمل درآمد رپورٹ پیش کریں۔
دونوں وکلاء کو عدالتی آرڈر فراہم کر دیا، آج ہی ملاقات کرنے کی اجازت مل گئی۔