فیضان راوت، ڈائریکٹر سجاد خان گٹھ جوڑ، نمائشی انہدام کی آڑ میں خطیر رقوم کی بندر بانٹ
خلاف ضابطہ تعمیرات کو انہدام سے محفوظ رکھنے کا خصوصی پیکیج متعارف ، بلند عمارتوں کو تحفظ

ڈی جی اسحاق کھوڑو کی سرپرستی میں ضلع وسطی میں جاری غیر قانونی دھندوں میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ گزشتہ دنوں غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے لئے قائم کی جانے والی کمیٹی میں شامل فیضان راوت اور کینیڈین شہریت کے حامل ڈائریکٹر ڈیمالیشن سجاد خان کو غیر قانونی دھندوں میں ملوث پایا گیا ہے جو ڈی جی اسحاق کھوڑو کی مہربانیوں کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ناجائز تعیرات میں مگن دکھائی دیتے ہیں۔ ضلع وسطی میں نمائشی انہدامی کارروائیاں کرکے ایک دباؤ بڑھایا جاتا ہے کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو عمارت کو مکمل مسمار کر دیا جائے گا۔ ڈائریکٹر ڈیمالیشن سجاد خان فیضان راوت گٹھ جوڑ میں انہدام سے محفوظ رکھنے کا خصوصی حفاظتی پیکیج متعارف کروا دیا گیا ہے جسے حاصل کرنے کے بعد بلند عمارتیں انہدام سے محفوظ رکھنے کی گارنٹی دی جا رہی ہے جبکہ پیکیج نہ لینے والی تعمیرات کے خلاف انہدامی کاروائی کی جارہی ہے جس کی واضح مثال یہ ہے کہ سندھ بلڈنگ سے منظور شدہ پلاٹ نمبر 349بلاک J نارتھ ناظم آباد گراؤنڈ پلس 2کی منظوری کے باوجود رہائشی پلاٹ پر حفاظتی پیکیج نہ لینے کے باعث انہدامی کارروائی کی گئی ہے جبکہ لیاقت آباد میں پیکیج حاصل کرنے والی 7 منزلہ کمرشل عمارتیں انہدام سے محفوظ ہیں۔وسطی میں جاری غیر قانونی دھندوں کی مزید تفصیلات اگلی اشاعت میں شامل کی جائیں گی۔ جاری تعمیرات پر موقف لینے کے لئے جرأت سروے ٹیم کی جانب سے ڈی جی اسحاق کھوڑو سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: انہدام سے محفوظ

پڑھیں:

ابھی بھارت پر حملے کا حق محفوظ رکھتے ہیں ، حنیف عباسی

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ہم نے بھارت پر حملہ نہیں کیا اگر کرتے تو لگ پتہ جاتا، ابھی ہم یہ حق محفوظ رکھتے ہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام راولپنڈی میں شاندار یوم تشکر ریلی نکالی گئی۔ جس میں وزیر ریلوے حنیف عباسی بھی شریک ہوئے۔وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اس موقع پر کہا کہ پاک فوج نے سندور کو تندور بنا دیا اور ان کی چوکیاں ایئربیس اڑا کر رکھ دیئے۔ ہم نے ابھی حملہ نہیں کیا لیکن حق محفوظ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم آج پاک فوج، آرمی چیف اپنے شاہینوں اور وزیراعظم سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔مری روڈ کے راستے میں جگہ جگہ مختلف تنظیموں، ایپسما اور تاجر یونیز نے استقبالیہ کیمپ لگائے اور ریلی کے شرکاء پر گل پاشی کی۔وفاقی وزیر حنیف عباسی کا میڈیا سے گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ آج راولپنڈی کے لوگوں نے پاک فوج اور شاہینوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے، یہ فرض تھا احسان نہیں، نور خان بیس پر اٹیک ہوا لوگ فوراً وہاں بھی پہنچ گئے لیکن ہندوستان والے تو ایسے حالات میں اپنے گھروں کے اندر چھپ جاتے ہیں اور ہمارے لوگ حملے والی جگہ پر پہنچ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان ایک ہو کر نکلا ہوا ہے، گھروں کی چھتوں سے استقبال فوج کیلئے تھا، دوبارہ دشمن نے جرأت کی تو دندان شکن جواب دیں گے۔میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر دانیال چوہدری کا کہنا تھا کہ عوام نے فوج کے ساتھ کھڑے  ہو کر حق ادا کردیا جبکہ راولپنڈی نے ثبوت دیا فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ بھی ہندوستان نے  کوئی اوچھی حرکت کرنے کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیں گے۔

لاکھوں معصوم لوگوں کی جان بچانے پر پاکستان اور بھارت کی قیادت کو شاباش، ٹرمپ کا دونوں ملکوں کے ساتھ تجارت بڑھانے کا اعلان

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کا آپریشن معرکہ حق کے شہدا اور زخمیوں کیلیے پیکیج کا اعلان
  • وزیراعظم کا آپریشن معرکہ حق کے شہدا اور زخمیوں کیلئے پیکیج کا اعلان، ورثا کا ایک کروڑ دیئے جائیں گے
  • ابھی بھارت پر حملے کا حق محفوظ رکھتے ہیں ، حنیف عباسی
  • شجاع آباد میں پیٹرول و ڈیزل کی غیر قانونی ایجنسی میں آگ لگ گئی
  • امریکی صدر کا دورہ مشرق وسطیٰ، ایجنڈے پر کیا ہے؟
  • پختونخوا حکومت کا بھارتی جارحیت میں شہید و زخمی ہونیوالوں کے ورثا کیلیے امدادی پیکیج
  • پاک بھارت کشیدگی: خیبر پختونخوا میں شہدا اور زخمیوں کے ورثا کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان
  • سندھ بلڈنگ، غیر قانونی تعمیرات کا تحفظ ، ڈی جی کی نظروں سے اوجھل
  • ضلع وسطی میں سرپرائز موک ایکسرسائز، ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کی مشقیں