ابھی بھارت پر حملے کا حق محفوظ رکھتے ہیں ، حنیف عباسی
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ہم نے بھارت پر حملہ نہیں کیا اگر کرتے تو لگ پتہ جاتا، ابھی ہم یہ حق محفوظ رکھتے ہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام راولپنڈی میں شاندار یوم تشکر ریلی نکالی گئی۔ جس میں وزیر ریلوے حنیف عباسی بھی شریک ہوئے۔وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اس موقع پر کہا کہ پاک فوج نے سندور کو تندور بنا دیا اور ان کی چوکیاں ایئربیس اڑا کر رکھ دیئے۔ ہم نے ابھی حملہ نہیں کیا لیکن حق محفوظ رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قوم آج پاک فوج، آرمی چیف اپنے شاہینوں اور وزیراعظم سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔مری روڈ کے راستے میں جگہ جگہ مختلف تنظیموں، ایپسما اور تاجر یونیز نے استقبالیہ کیمپ لگائے اور ریلی کے شرکاء پر گل پاشی کی۔وفاقی وزیر حنیف عباسی کا میڈیا سے گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ آج راولپنڈی کے لوگوں نے پاک فوج اور شاہینوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے، یہ فرض تھا احسان نہیں، نور خان بیس پر اٹیک ہوا لوگ فوراً وہاں بھی پہنچ گئے لیکن ہندوستان والے تو ایسے حالات میں اپنے گھروں کے اندر چھپ جاتے ہیں اور ہمارے لوگ حملے والی جگہ پر پہنچ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان ایک ہو کر نکلا ہوا ہے، گھروں کی چھتوں سے استقبال فوج کیلئے تھا، دوبارہ دشمن نے جرأت کی تو دندان شکن جواب دیں گے۔میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر دانیال چوہدری کا کہنا تھا کہ عوام نے فوج کے ساتھ کھڑے ہو کر حق ادا کردیا جبکہ راولپنڈی نے ثبوت دیا فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ بھی ہندوستان نے کوئی اوچھی حرکت کرنے کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیں گے۔
لاکھوں معصوم لوگوں کی جان بچانے پر پاکستان اور بھارت کی قیادت کو شاباش، ٹرمپ کا دونوں ملکوں کے ساتھ تجارت بڑھانے کا اعلان
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: حنیف عباسی کہا کہ
پڑھیں:
سرگودھا ضمنی الیکشن روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251108-08-17
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 73 سرگودھا میں ضمنی الیکشن روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو بعد میں سنایا جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق جسٹس خادم حسین سومرو نے پاسبان وطن پاکستان پارٹی کے سربراہ شیخ مختار کی درخواست پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری ہوچکا ہے، انتخابی نشان الاٹ کیے جا چکے ہیں اور بیلٹ پیپرز بھی چھپ چکے ہیں۔ اس مرحلے پر ایک شخص کی درخواست پر انتخابات روکنا ممکن نہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاسبان وطن پاکستان پارٹی 20 اکتوبر کو رجسٹرڈ ہوئی، اگر یہ پارٹی 13 اکتوبر تک رجسٹرڈ ہو جاتی تو امیدوار الیکشن میں حصہ لے سکتے تھے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ اب یہ رک جائیں، اگلی بار الیکشن لڑ لیں، بیلٹ پیپرز کی لاگت بھی بہت زیادہ ہے، اس مرحلے پر الیکشن ملتوی کرنا مناسب نہیں۔ قبل ازیں درخواست گزار کے وکیل نے سماعت کے دوران مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کے مؤکل ضمنی الیکشن میں حصہ لینا چاہتے تھے لیکن الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے بتایا کہ ستمبر میں سیلاب کے باعث ضمنی الیکشن ملتوی ہوا تھا، تاہم نئے انتخابی شیڈول کے وقت ان کے مؤکل کو دوبارہ کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرنے دیے گئے۔