کراچی میں غیر قانونی مویشی منڈیاں قائم کرنے پر ایک ماہ کیلئے پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
ضلعی انتظامیہ نے 7 اضلاع میں 14 مقامات پر مویشی منڈی لگانے کی اجازت دی ہے اور واضح کیا ہے کہ غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ کمشنر کراچی نے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے شہر میں غیر قانونی مویشی منڈیاں قائم کرنے پر ایک ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی، جبکہ شہر میں 14 مقامات پر مویشی منڈیوں کی اجازت دی گئی۔ کمشنر ہاؤس سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے احکامات جاری کیے ہیں کہ شہر میں غیر قانونی مویشی منڈیوں اور سڑک کنارے جانور فروخت کرنے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے خلاف ورزی کی تو قانون حرکت میں آئے گا اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، اجازت شدہ مویشی منڈیوں کے علاوہ جانوروں کی خریدو فروخت پر پابندی ہوگی۔ کراچی کی ضلعی انتظامیہ نے 7 اضلاع میں 14 مقامات پر مویشی منڈی لگانے کی اجازت دی ہے اور واضح کیا ہے کہ غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ کمشنر کراچی کی جانب سے مویشی منڈی انتظامیہ کو پارکنگ، صفائی ستھرائی اور سیکیورٹی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: غیر قانونی مویشی مویشی منڈیوں
پڑھیں:
حکومت بلوچستان نے پوست کے بیج پر پابندی عائد کردی
محکمہ داخلہ بلوچستان کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پابندی کا فیصلہ پوست ممنوعہ منشیات کی غیر قانونی کاشت کو فروغ ملنے کے خدشے کے باعث کیا گیا، اس قسم کی سرگرمیاں عوامی امن و امان کے لیے سنگین خطرہ ہیں، معاشرے میں منشیات کی لعنت کو مزید پھیلانے کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں پوست کے بیج (خشخاش) پر پابندی عائد کردی۔ پوست کے بیج کی نقل و حمل، خرید و فروخت اور خریداری پر ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت فوری اور مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، محکمہ داخلہ بلوچستان نے اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ فیصلہ پوست ممنوعہ منشیات کی غیر قانونی کاشت کو فروغ ملنے کے خدشے کے باعث کیا گیا، اس قسم کی سرگرمیاں عوامی امن و امان کے لیے سنگین خطرہ ہیں، معاشرے میں منشیات کی لعنت کو مزید پھیلانے کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔ خیال رہے حکومتی اعلامیہ میں مزید آگاہ کیا گیا ہے کہ پوست کے بیج (خشخاش) پر پابندی اگلے احکامات تک برقرار رہے گی۔