کراچی میں غیرقانونی مویشی منڈیا قائم کرنے پر ایک ماہ کیلئے پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
کراچی:
کمشنر کراچی نے دفعہ 144 نافذ کرتے ہو ئے شہر میں غیر قانونی مویشی منڈیاں قائم کرنے پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کردی جبکہ شہر میں 14 مقامات پر مویشی منڈیوں کی اجازت دی گئی ہے۔
کمشنر ہاؤس سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے احکامات جا ری کیے ہیں کہ شہر میں غیرقانونی مویشی منڈیوں اور سڑک کنارے جانور فروخت کرنے پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے خلاف ورزی کی تو قانون حرکت میں آئے گا اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، اجازت شدہ مویشی منڈیوں کے علاوہ جانوروں کی خریدو فروخت پرپابندی ہوگی۔
کراچی کی ضلعی انتظامیہ نے 7 اضلاع میں 14 مقامات پر مویشی منڈی لگانے کی اجازت دی ہے اور واضح کیا ہے کہ غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
کمشنر کراچی کی جانب سے مویشی منڈی انتظامیہ کو پارکنگ، صفائی ستھرائی اور سیکیورٹی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مویشی منڈیوں
پڑھیں:
قانونی عمل کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دیںگے، چیف جسٹس پاکستان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(صباح نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے کہا ہے کہ کسی کوبھی قانونی پراسیس کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دیں گے۔ استغاثہ 2سال کیس نہیں چلاتا اور پھر کہتا ہے ملزم کوضمانت نہ دیں۔ اگرٹرائل کورٹ سمجھتی ہے کہ ملزم ٹرائل میں تاخیر کاباعث بن رہا ہے توپھر قانون اپنا راستہ خود بنائے۔جبکہ بینچ نے ٹرائل کورٹ کو کیس کاٹرائل 4ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے فیصلے کی کاپی ٹرائل کورٹ کو بھجوانے کاحکم دے دیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جسٹس صلاح الدین پہنور پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے بدھ کے روز کیسز کی سماعت کی۔ بینچ نے قتل، اقدام قتل اوردیگر دفعات کے تحت درج کیس میں ضمانت منسوخی کے لیے مدثر حسین کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب اور دیگر کے توسط سے دائر درخواست پرسماعت کی۔