کراچی میں غیر قانونی مویشی منڈیوں اور سڑک کنارے جانوروں کی خرید و فرخت پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی میں غیر قانونی مویشی منڈیوں اور سڑک کنارے جانوروں کی خرید و فرخت پر پابندی عائد کر دی گئی۔
کمشنر کراچی نے اس حوالے سے ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی جس کا حکم نامہ بھی جاری کر دیا۔
کراچی کی انتظامیہ نے شہر کے 7 اضلاع میں 14 مقامات پر مویشی منڈی لگانے کی اجازت دی ہے۔
مویشی منڈی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منڈی میں پورے مہینے کا کار کا پاس3200، موٹر سائیکل کا 1500روپے کا ہوگا، مارشلنگ ایریا سے بڑے جانور کی انٹری فیس 4 ہزار روپے ہوگی۔
حکم نامے کے مطاق ڈپٹی کمشنرز کو غیر قانونی مویشی منڈیاں قائم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔
غیر قانونی مویشی منڈی قائم کرنے والوں کے خلاف کارروائی اور مال ضبط کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
مویشی منڈی انتظامیہ کو پارکنگ، صفائی ستھرائی اور مکمل سیکیورٹی رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: غیر قانونی مویشی منڈی
پڑھیں:
بلوچستان میں ڈبل سواری اور منہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
بلوچستان حکومت نے دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان نے دفعہ 144 پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ موٹرسائیکل، سیاہ شیشے اور دھماکا خیز مواد کی نقل و حمل پر پابندی ہوگی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے اور نقاب کرنے پر پابندی ہوگی۔
نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اسلحے کی نمائش اور پانچ یا اُس سے زائد افراد کے اجتماع پر پہلے سے پابندی عائد ہے جس میں اب 30 دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ نے نوٹی فکیشن میں لکھا کہ یہ اقدامات امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر کیے گئے ہیں۔