مریم نواز شریف کی سی ایم ایچ آمد، زخمی افسروں اور جوانوں سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب نے سی ایم ایچ کے دورے کے دوران بھارتی جارحیت کے دوران زخمی ہونے والے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے سرجیکل وارڈ میں زیر علاج ہر غازی سے بات چیت کی، وزیراعلیٰ نے غازی افسروں اور جوانوں کی مزاج پرسی کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف غازیوں کی عیادت کے لئے ہسپتال پہنچ گئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سی ایم ایچ کا دورہ کیا، دورہ کے دوران مریم نواز شریف نے بھارتی جارحیت کے دوران زخمی ہونے والے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔ مریم نواز شریف نے سرجیکل وارڈ میں زیر علاج ہر غازی سے بات چیت کی، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے غازی افسروں اور جوانوں کی مزاج پرسی کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے زخمی افسروں اور جوانوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی، انہوں نے غازی افسروں اور جوانوں کی ہمت اور حوصلے کو سراہا۔ مریم نواز شریف نے غازیوں کی جرات اور بہادری کو شاندار خراج تحسین پیش کیا، کور کمانڈر لاہور نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: افسروں اور جوانوں کی مریم نواز شریف نے کے دوران
پڑھیں:
مریم نواز کے نام اور تصویر والا پرفیوم سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو ایک منفرد انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ ایک خاتون نے ان کے نام اور تصویر کے ساتھ خصوصی پرفیوم تیار کیا، جس کا نام “The Motivation Blend” رکھا گیا ہے۔ یہ خوشبو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور عوامی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
مریم نواز نے بھی اس gesture کا خوش دلی سے جواب دیا۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا: “I also want one pls”، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔
پرفیوم کی بوتل پر مریم نواز کی تصویر اور لقب “Youth Motivator” درج ہے، جو نوجوانوں کے لیے ان کے کردار کو سراہنے کی علامت ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس تخلیقی قدم کو سراہتے ہوئے خوشبو بنانے والی خاتون کے جذبے کی تعریف کی۔
یہ اقدام نہ صرف مریم نواز کے چاہنے والوں کی محبت کا عکاس ہے بلکہ ایک یادگار مثال بھی ہے کہ کس طرح فن اور جذبات کو ملا کر کسی شخصیت کو خراجِ تحسین پیش کیا جا سکتا ہے۔
Post Views: 2