آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کمبائنڈ ملٹری اسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا اور معرکہ حق میں زخمی اہلکاروں سے ملاقات کی۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے زخمی فوجی جوانوں اور شہریوں کی خیریت دریافت کی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے معرکہ حق میں زخمی اہلکاروں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور جوانوں کی غیر معمولی بہادری اور فرض شناسی کو سراہا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مسلح افواج کی جانب سے زخمیوں کی مستقل دیکھ بھال، بحالی اور فلاح و بہبود کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ ہمارے شہریوں اور سپاہیوں کی بہادری اور قربانی پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہے، پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ہر فرد کیساتھ پُرعزم یکجہتی کیساتھ کھڑی ہے، دشمن کی کوئی بھی سازش پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق / آپریشن بنیان مرصوص کے دوران متحد اور پُرعزم ردعمل سامنے آیا، یہ ردعمل عوام کی ثابت قدم حمایت کیساتھ ملک کی عسکری تاریخ کا ایک فیصلہ کن باب بن چکا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مسلح افواج آرمی چیف چیف نے

پڑھیں:

بنوں: مسلح افراد نے پولیس اہلکار کو گاڑی سمیت اغواء کرلیا

فائل فوٹو

بنوں میں پیپل بازار داود شاہ سے نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اہلکار کو گاڑی سمیت اغوا کرلیا۔

پولیس کے مطابق مغوی ایس ایچ او عابد کو ڈیوٹی میں کوتاہی پر برخاست کیا گیا تھا جو کہ تاحال برخاست ہے۔

پولیس کے مطابق معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی : خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، پانچ زخمی
  • اختلافات میں شدت، امریکا نے غزہ سیز فائر معاہدے کی فیصلہ سازی سے اسرائیل کو باہر کر دیا
  • راولپنڈی، گوجرخان روڈ پر تیز رفتار گاڑی درخت سے ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق، پانچ زخمی
  • کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق، ایک زخمی
  • سینیٹ وقومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹیوں کا اجلاس ،مسلح افواج کے سربراہوں کے تقرر سے متعلق مجوزہ ترمیم منظور
  • سینئر مزدور رہنما سلیم یوسف سے EPWA کے جنرل سیکرٹری علمدار رضا اور محمد اخلاق، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی اسپتال میں عیادت کر رہے ہیں۔سلیم یوسف دل کے کامیاب آپریشن کے بعد گھر منتقل ہوگئے ہیں۔
  • بنوں: مسلح افراد نے پولیس اہلکار کو گاڑی سمیت اغواء کرلیا
  • ایس ایس پی حیدرآباد کا دو روزہ مفت سرجیکل کیمپ کا دورہ
  • سہ ملکی سیریز،لاہور، راولپنڈی میں میچز کیلئے فوج، رینجرز طلب
  • پڈعیدن: سیکرٹری صحت کا سول اسپتال نوشہروفیروز کا دورہ، ایمرجنسی وارڈ کا افتتاح کیا