پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا تھا کہ ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں۔پاکستان کی جانب سے بھارت کو دیے گئے جواب کی گونج نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں سنی گئی، پاکستان نے آپریشن”بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص“ کے ذریعے بھارت کو منہ توڑجواب دیا، الحمدللہ! افواج پاکستان نے جو کہا، وہ کرکے دکھایا۔پاکستان نے متعدد بار بھارت کو خبردار کیا تھا کہ وہ پاکستان کی امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھے، آرمی چیف نے اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا تھا کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ الحمدللہ آپریشن”بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص قوم سے کیے گئے اس وعدے کی تکمیل ہے۔آرمی چیف نے قرآن کریم کی آیات کا حوالہ دے کر کہا تھا کہ اللہ کی مدد اور نصرت سے یہ کتنی مرتبہ ہوا کہ ایک چھوٹی طاقت نے بڑی طاقت کو شکست دی۔تاریخ نے یہ ثابت کیا ہے کہ افواج پاکستان اور قوم ہر جارحیت کے خلاف پوری قوت سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا تھا کہ علاقائی سالمیت اورخودمختاری کے تحفظ کیلئے پاکستان میں بھرپور دفاعی صلاحیت موجود ہے،ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں، انہوں نے کہا تھا کہ 13 لاکھ بھارتی فوج اپنے تمام تر ہتھیاروں سے ہمیں ڈرا اوردھمکا نہیں سکتی۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا تھا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے اور ہم نے اس ملک کو بنانے کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور ہم اس کی حفاظت کرنا بھی جانتے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل ارشد شریف نے کہا تھا کہ ہم بھارت کی طاقت، مکاری اور جارحیت سے مرعوب ہونے والی قوم نہیں ہے، اب ہمارے جواب کا انتظار کرو۔دفاعی ماہرین نے کہا کہ دنیا نے دیکھا افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت پر کس طرح منہ توڑجواب دے کر بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔ افواج پاکستان نے اپنے جذبہ شوق شہادت اور عمل سے یہ ثابت کر دیا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان پہنچانے کا تصور بھی نہیں کر سکتی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: افواج پاکستان نے کہا تھا کہ پاکستان نے جانتے ہیں بھارت کو آرمی چیف

پڑھیں:

ون ڈے اور ٹی 20 سہ ملکی سیریز کیلیے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد:

سری لنکا کرکٹ ٹیم اپنے کپتان چریتھ اسالنکا کی قیادت میں پاکستان پہنچ گئی، جہاں اس کا خیرمقدم پی سی بی آفیشلز نے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر کیا۔

سری لنکا کی ٹیم پاکستان میں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے لیے آئی ہے، جو 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

ان تین ون ڈے میچز کے بعد، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک اور دلچسپ سیریز کا اعلان کیا ہے۔

17 نومبر سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز میں پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ یہ ٹورنامنٹ راولپنڈی اور لاہور کے کرکٹ میدانوں میں 29 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

سیریز کی تیاریوں کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ میچز نہ صرف کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک شاندار موقع ہوں گے بلکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ کے روابط کو مزید مستحکم کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سیلینا جیٹلی کا فوجی بھائی یو اے ای میں گرفتار، بھارتی اداکارہ کا اہم بیان بھی سامنے آگیا
  • پاکستان سے جنگ نہ کرنا، بھارت کو انتباہ
  • 27ویں آئینی ترمیم : چیف آف ڈیفینس فورسز کا عہدہ آرمی چیف کے پاس ہی رہے گا، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • ملکی سلامتی کے لیے فوج کا مستحکم ہونا وقت کی ضرورت ہے،ملک احمدخان
  • ون ڈے اور ٹی 20 سہ ملکی سیریز کیلیے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
  • پاک افغان مذاکرات ناکام ‘طالبان کی ڈھٹائی پر ثالثوں نے بھی ہاتھ اٹھالیے
  • تبدیلی آئے گی
  • پاک افغان مذاکرات ختم ہوچکے، طالبان کی ڈھٹائی پر ثالثوں نے بھی ہاتھ اٹھالیے: وزیر دفاع
  • پاک افغان مذاکرات ناکام؛ طالبان کے رویے پر ثالث بھی مایوس ہو گئے، خواجہ آصف
  • سہ ملکی سیریز،لاہور، راولپنڈی میں میچز کیلئے فوج، رینجرز طلب