آرنلڈ شوارزنیگر کے بیٹے نے 40 دن میں 13 کلو وزن کیسے کم کیا؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
ہالی ووڈ اسٹار آرنلڈ شوارزنیگر کے بیٹے کرسٹوفر نے 40 دن میں 13 کلو وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آرنلڈ شوارزنیگر کے سب سے چھوٹے بیٹے، 27 سالہ کرسٹوفر شوارزنیگر نے حال ہی میں اپنا وزن کم کرنے کے نسخے کا انکشاف کیا ہے۔
لاس اینجلس میں منعقدہ "بیچر ویٹالیٹی ہیپی اینڈ ہیلتھی سمٹ" میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے تقریباً 13.
کرسٹوفر نے بتایا کہ زیادہ وزن ان کی روزمرہ سرگرمیوں میں رکاوٹ بن رہا تھا۔ ان کی زندگی میں بڑی تبدیلی لانے والا ایک اہم لمحہ وہ تھا جب وہ اسکائی ڈائیونگ نہیں کر سکے کیونکہ ان کا وزن مقررہ حد سے زیادہ تھا۔ یہ واقعہ ان کے لیے ایک تنبیہ ثابت ہوا۔
انہوں نے ماضی میں مختلف ڈائٹس آزمائیں، مگر مستقل نتائج حاصل نہیں ہوئے جس کے بعد انہوں نے کھانے میں صرف ایک چیز کا استعمال ترک کردیا اور اس نسخے پر مستقل مزاجی کے ساتھ عمل کیا تو انہیں مطلوبہ نتائج بےحد کم وقت میں حاصل ہوئے۔
2024 میں انہوں نے بریڈ اور روٹی کھانا چھوڑ دی اور یہ نسخہ ان کیلئے بہترین ثابت ہوا۔ اس ایک اصول پر مستقل عمل سے وہ 40 دن میں 30 پاؤنڈ وزن کم کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
کرسٹوفر کا کہنا ہے کہ یہ سفر ابھی مکمل نہیں ہوا، اور وہ اب بھی اپنی صحت کے سفر پر گامزن ہیں اور مزید وزن کم کرنے کے خواہاں ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
ایشیا کپ فائنل: بھارت کو کیسے پچھاڑا جا سکتا ہے؟ وسیم اکرم نے گُر بتا دیا
پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر ویسیم اکرم نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل سے قبل قومی ٹیم کو بھارت کے خلاف اپنی حکمت عملی اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔ یہ میچ اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا، جہاں بھارت اور پاکستان کا مقابلہ ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ، ابھیشیک شرما نے محمد رضوان اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا
وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو خود پر یقین رکھنا چاہیے اور ابتدائی وکٹیں لینا ضروری ہے تاکہ بھارت کو دباؤ میں رکھا جا سکے۔
انہوں نے واضح کیا کہ فائنل بھارت اور پاکستان کے درمیان ہے۔ بھارت یقینی طور پر پسندیدہ ٹیم ہے، لیکن کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ پاکستان کو اعتماد اور رفتار برقرار رکھنی ہوگی۔ ابتدائی وکٹیں لینے سے بھارت کو پیچھے دھکیل سکتے ہیں۔
پاکستان کی کارکردگییاد رہے کہ پاکستان نے اپنے آخری سپر فور میچ میں بنگلادیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ایسے میچ جیتنا یہ ثابت کرتا ہے کہ یہ ایک خاص ٹیم ہے۔
ایشیا کپ کے موجودہ ایڈیشن میں یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان اور بھارت ODI اور T20I دونوں ایڈیشنز میں ایک دوسرے کے مقابل ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں