بھارت نے جنگ بندی کیلئے امریکا سے رجوع کیا، نیئر بخاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین (پی پی پی پی) کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا ہے کہ بھارت نے جنگ بندی کیلئے امریکا سے رجوع کیا۔
اپنے ایک بیان میں نیئر بخاری نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کرتا رہا، ہم امن چاہتے ہیں، ہم امن کے داعی ہیں لیکن اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
نیئر بخاری نے کہا کہ ہم فخر محسوس کرتے ہیں کہ ملک کو ایٹمی طاقت شہید ذوالفقار بھٹو نے بنایا، پیپلز پارٹی کی قیادت نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔
اسلام آباد
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی میزائل ٹیکنالوجی بھی پیپلز پارٹی کی قیادت کا ہی کارنامہ ہے، ہماری مسلح افواج نے بھرپور طریقے سے ملک کا دفاع کیا، ہماری فورسز مبارکباد کی مستحق ہیں جنہوں نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔۔
نیئر بخاری نے یہ بھی کہا کہ پوری قوم متحد ہو کر اپنی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
73ء کے آئین کو اصل شکل میں بحال کریں گے، اسد قیصر
اسد قیصر(فائل فوٹو)۔تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ہم 1973 کے آئین کو اصلی شکل میں بحال کریں گے، سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا جانا افسوسناک ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا پیپلز پارٹی عملاً اپنے اہم نظریات سے ہٹ گئی ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ سمیت یہ جماعتیں اشرافیہ کی نمائندہ بن گئی ہیں۔
انھوں نے کہا پی ٹی آئی اس وقت واحد جماعت ہے جو عوام کی نمائندگی کرتی ہے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے خلاف درج مقدمے کا قانونی دفاع کریں گے۔