وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی ملکی برآمدات 60 ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے پلان تیار کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مئی ۔2025 )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے آئندہ 5 سال میں 60 ارب ڈالر برآمدات کا ہدف حاصل کرنے کے لیے بزنس پلان تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے تفصیل کے مطابق احسن اقبال کی زیر صدارت اڑان پاکستان پروگرام کے تحت برآمدات میں اضافے کے لیے حکمت عملی کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس فائیو ای فریم ورک کے پہلے ای ایکسپورٹ سے متعلق جائزہ لیا گیا.
(جاری ہے)
اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے آئندہ 5 سال میں 60 ارب ڈالر برآمدات کا ہدف حاصل کرنے کے لیے بزنس پلان تیار کرنے کی ہدایت کی احسن اقبال نے وزارت منصوبہ بندی کے حکام کو ہدایت کی کہ مقامی پیداوار عالمی مارکیٹ کے رحجان کا جائزہ لیاجائے اور ایک جامع ڈیٹا مرتب کیا جائے کیونکہ جب تک ہمارے پاس درست اور واضح ڈیٹا نہیں ہوگا ہم اپنے وسائل کو ضائع کرتے رہیں گے. اس حوالے سے اجلاس کو بتایا گیا کہ وزارت منصوبہ بندی 8 اسٹریٹیجک کلسٹر پرکام کررہی ہے جن کی بنیاد پر پاکستان کی مستقبل میں برآمدی گروتھ کا دارومدار ہوگا رپورٹ کے مطابق ان 8 اسٹریٹیجک کلسٹر میں زراعت اور زرعی مصنوعات کی برآمدات، صنعت اور مینوفیکچرنگ بشمول ٹیکسٹائل، انجینئرنگ اور فارما، خدمات کا شعبہ ، آئی ٹی و ڈیجیٹل سروسز ، معدنیات اور کان کنی، افرادی قوت کی برآمداور اوورسیز ملازمت، بلیو اکانومی کریٹو انڈسٹری جن میں میڈیا، آرٹس اور ثقافت شامل ہیں رپورٹ کے مطابق ہر کلسٹرپر متعلقہ وزارت ہر پروڈکٹ کے لیے جامع بزنس پلان تیار کرے گی.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پلان تیار کے لیے
پڑھیں:
متعدد غیر ملکی ائیر لائنز نے پاکستان کیلئے پروازیں بحال کر دیں
فلائیٹ شیڈول میں بہتری ہو گئی، 12 غیر ملکی ائیرلائنز نے بھی پاکستان کے لئے پروازیں بحال کر دی ہیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق مختلف ائیر پورٹس سے پروازوں کی منسوخی کم ہو کر 50 رہ گئی، فلائی دبئی، امارات، ترکش، قطر، اتحاد، ائیر عریبیہ، گلف ائیر نے پروازیں شروع کر دی ہیں۔ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ حج پروازوں کو معمول پر لانے کی کوششیں جاری ہیں، اسلام آباد 23، لاہور 14، کراچی کی 15 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔پشاور 4، سیالکوٹ 2 اور فیصل آباد سے ایک پرواز منسوخ کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق سیالکوٹ ائیر پورٹ کی شارجہ، دمام اور کویت سے 3 پروازیں لاہور منتقل کی گئیں۔