اوگرا نےایل این جی کی قیمتوں کمی کردی، کتنی ؟ جانئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 13.64 فیصد تک کمی کر دی۔
اوگرا نے مئی کے لیے ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے تحت سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 1.69 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ (ایم ایم بی ٹی یو) جبکہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی 1.
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 11.79 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 10.87 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اپریل میں سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 13.48ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی جبکہ سوئی سدرن کےسسٹم پر ایل این جی کے نرخ 12.59 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھے۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے سسٹم پر ایل این جی ایل این جی کی
پڑھیں:
آٹے کی قیمتوں میں ملی بھگت سے اضافہ؛ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کو ساڑھے 3 کروڑ جرمانہ
اسلام آباد:آٹے کی قیمتوں میں ملی بھگت سے اضافہ کے کیس میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کو ساڑھے 3 کروڑ جرمانہ عائد کردیا گیا۔
اپیلیٹ ٹریبونل نے کمپٹیشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے آٹے کی قیمتوں میں ملی بھگت سے اضافے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا، جس میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کو ساڑھے 3 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
ٹربیونل نے فلور ملز ایسوسی ایشن کو جرمانہ قومی خزانے میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
چیئرمین کمپٹیشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بزنس ایسوسی ایشنز کے پلیٹ فارمز کا قیمتوں کو فکس کرنے کے لیے استعمال غیرقانونی ہے۔ بزنس ایسوسی ایشنز قیمتیں فکس کرنے سے باز رہیں۔