سونے کی قیمتوں میں ایک روزہ کمی کے بعد دوبارہ اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
کراچی:
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک روزہ کمی کے بعد دوبارہ اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 37 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 258 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 700 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 44 ہزار 200 روپے کی سطح پر آگئی۔
فی دس گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 173 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 95 ہزار 096 روپے کی سطح پر آگئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سونے کی
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
کراچی:بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 53 ڈالر کی کمی سے 3ہزار 290ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔
مقامی سطح پر 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 5ہزار روپے کی کمی سے 3لاکھ 51ہزار روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 4ہزار 287روپے گھٹ کر 3لاکھ 925روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 68روپے کی کمی سے 3ہزار 782روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 58روپے کی کمی سے 3ہزار 242روپے کی سطح پر آگئی۔