پاک فضائیہ نے دشمن کو دھول چٹا دی، سلسلہ وار تباہی بھارتی فضائیہ کیلیے شدید دھچکا ثابت ہوئی , 5طیارے اور ایک ڈرون کہاں کہاں گرے؟ جانیے
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
راولپنڈی ( طیبہ بخاری سے ) ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو دھول چٹا دی۔
پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی فضائیہ کے متعدد لڑاکا طیارے مختلف علاقوں میں گر کر تباہ ہوئے۔ان تباہ ہونے والے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے پائلٹس زخمی یا لاپتہ بھی ہوئے۔
"پراعتماد رہیں، متجسس رہیں کیونکہ عظیم چیزیں آپ کا انتظار کر رہی ہیں" مودی کی بھارت کے مایوس عوام کو حوصلہ دینے کی کوشش
سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک طیارہ اننت ناگ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا، جس کے پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، تباہ ہونے والے بھارتی طیارے کی ایجکیشن سیٹ پہی گاڈول کوکرناگ کے علاقے سے برآمد ہوئی۔بھارتی فضائیہ کا دوسرا طیارہ پامپور یا پلوامہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس کے دونوں پائلٹس شدید زخمی حالت میں سری نگر ہسپتال منتقل کئے گئے۔ایک اور لڑاکا طیارہ پنتھیال / رامسو، ضلع رام بن کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔اس طیارے کے پائلٹ فلائنگ آفیسر اقبال سنگھ کو زخمی حالت میں آرمی ہسپتال ادھم پور منتقل کیا گیا۔
پاکستانی ڈرونز نے کیسے بھارت کو حیرت میں ڈالا، پاکستان کے پاس کون کون سے ڈرون ہیں؟ بھارتی فضائیہ کے سابق پائلٹ نے فہرست جاری کردی
سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ایک اور طیارہ بھردہ کلاں، تحصیل اکھنور کے زرعی کھیتوں میں گرا، اس حادثے میں ایجکیٹ کرنے والے دونوں پائلٹس زخمی ہوئے جنہیں اکھنور کے فوجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔بھارتی فضائیہ کا ایک طیارہ بھٹنڈہ کے علاقے میں بھی تباہ ہوا۔بھارت کا ایک ہیرون ریموٹ پائلٹڈ وہیکل (Heron RPV) جموں شہر کے مشرق میں 13 ناٹیکل میل کے فاصلے پر مار گرایا گیا۔
پیپلز پارٹی سندھ کا 15 مئی کو صوبہ بھر میں اظہار تشکر ریلیاں نکالنے کا اعلان
دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ یہ سلسلہ وار تباہی بھارتی فضائیہ کے لیے شدید دھچکا ثابت ہوئی ، آپریشن ’’معرکۂ مرصوص‘‘ بھارتی فضائیہ کی مکمل ناکامی کو ظاہر کرتا ہے ، بھارتی فضائیہ کے طیارروں کا کھلونوں کی طرح تباہ ہونا ان کی عسکری حکمت عملی پر اہم سوالات اٹھا رہا ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
مظفر آباد ، باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جاری گری ، 4 افراد جاں بحق، 9 زخمی
مظفر آباد میں باراتیوں کی گاڑی کھائی میں گرنے کے باعث 4 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق، ضلع باغ کے علاقے چمنکوٹ سے مظفر آباد کے علاقے ڈنہ جانے والی باراتیوں کی گاڑی پونیو گلی کے مقام پر کھائی میں جا گری۔ اس حادثے میں ایک خاتون سمیت دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ دو افراد شدید زخمی حالت میں اسپتال میں دم توڑ گئے۔
زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں ان کے آبائی علاقے روانہ کر دی گئی ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق، 4 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔
Post Views: 2