Jang News:
2025-05-13@23:52:25 GMT

لاہور: ڈیفنس فیز 6 سے ڈاکٹر کا مبینہ اغوا

اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT

لاہور: ڈیفنس فیز 6 سے ڈاکٹر کا مبینہ اغوا

— فائل فوٹو

لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 6 سے نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر ڈاکٹر کو اغوا کرلیا۔

پولیس نے ڈاکٹر کے اغوا کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق 62 سالہ ڈاکٹر طاہر جمیل کلینک سے واپس اپنے گھر آ رہے تھے کہ راستے میں دو موٹرسائیکل سواروں نے انہیں روکا اور اپنے ساتھ لے گئے۔

کراچی: گلشن اقبال سے 15 سالہ لڑکی کا مبینہ اغوا، مقدمہ درج، تلاش شروع، پولیس

کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے 15 سال کی لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران رات گئے ہی موقع پر پہنچے اور شواہد کا جائزہ لیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے تفتیشی ٹیم کو ہدایات دی ہیں کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس واردات کو ریڈ لائن  کے طور پر لیا جارہا ہے، ملزمان کو پکڑ کر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

لاہور: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

لاہور:

مصطفی آباد میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ایس ایچ او سید شبہیہ رضا کے مطابق اسد، عامر، احمد وغیرہ کی فائرنگ سے بلال یسین  جاں بحق ہوا، پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد جمع کرلیے ہیں۔

لاش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی گئی، مقتول کے بھائی محمد ندیم کی مدعیت میں نامزد ملزمان اسد، عامر اور احمد وغیرہ کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں، قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائیگا، ملزمان کو جلد گرفتار کر کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، پاک کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
  • دادو: 40 سالہ خاتون کا اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا الزام
  • مفکر پاکستان شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی اہلیہ سرداربیگم کی برسی 23 مئی کو منائی جائے گی
  • لاہور، ڈیفنس فیز 6 میں اغوا کی واردات، ڈاکٹر طاہر جمیل کو کس نے اٹھایا؟
  • کراچی، شہین فورس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • لاہور میں 16 سالہ نوجوان سے بدفعلی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی، اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد
  • ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری زخمی
  • لاہور: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق