جی بی کابینہ اجلاس، ٹیسٹنگ سروس کا قیام، رائلٹی فیسوں میں کمی سمیت اہم فیصلے
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
اجلاس کے بعد وزراء نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ اجلاس میں گلگت بلتستان میں تمباکو کنٹرول ایکٹ کی منظوری سمیت خالی اسامیوں پر تقرری کے لئے ٹیسٹنگ ایجنسی کے قیام، ایڈونچر ٹوریزم کے حوالے سے مقررہ فیس میں کمی اور ڈویلپمنٹ سیکٹر میں اپوزیشن ممبران کو حکمران جماعت کے ممبران کے برابر فنڈز دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 16 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں پاک فوج کی جانب سے بھارت کو دندان شکن جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاک فوج کے شہداء سمیت دیگر شہداء کی درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔ وزیر اعلی گلبر خان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس کے بعد صوبائی وزیر داخلہ شمس لون، وزیر ترقیات و منصوبہ بندی راجہ ناصر علی خان، ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کے وزیر رحمت خالق اور معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ اجلاس میں گلگت بلتستان میں تمباکو کنٹرول ایکٹ کی منظوری سمیت خالی اسامیوں پر تقرری کے لئے ٹیسٹنگ ایجنسی کے قیام، ایڈونچر ٹوریزم کے حوالے سے مقررہ فیس میں کمی اور ڈویلپمنٹ سیکٹر میں اپوزیشن ممبران کو حکمران جماعت کے ممبران کے برابر فنڈز دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کابینہ نے صوبے میں چار نئے اضلاع کے ڈی سیز اور ایس پیز کو دیگر اضلاع کے ڈی سیز اور ایس پیز کے برابر اختیارات دینے، لینڈ ریفارمز ایکٹ میں ضروری ترامیم سمری کے ذریعے آئندہ ایک ہفتے میں منظور کرنے اور جی بی پاور ڈویلمپنٹ ایکٹ کی منظوری دی گئی جس کی اسمبلی سے منظوری کے بعد باضابطہ طور پر پاور اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیر صدارت گلگت بلتستان کابینہ کے سولہویں اجلاس میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال، ترقیاتی اسکیموں، تعلیمی و انتظامی اصلاحات سمیت متعدد اہم امور پر فیصلے کیے گئے۔گلگت بلتستان ٹیسٹنگ سروس کے قیام کی منظوری، جی بی فنانس ایکٹ 2024ء کے تحت کوہ پیمائی و ٹریکنگ فیس پر نظرثانی کی منظوری، اپوزیشن کو حکومتی وزراء کے برابر فنڈز کی فراہم کرنے کی منظوری، چار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کو کلیکٹر اختیارات کی منظوری دی گئی۔ ضلع گانچھے میں دانش اسکول کے لیے سرکاری زمین کی الاٹمنٹ کی منظوری، توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور بجلی کی ترسیل سے متعلق قانون سازی کی منظوری دی گئی ہے اور لینڈ ریفارمز ایکٹ ایک ہفتے کے اندر سمری کے ذریعے اگلے کابینہ اجلاس میں لایا جائے گا۔ کابینہ اجلاس کے متعلق صوبائی وزراء نے کہا کہ منصفانہ طریقے سے جی بی ٹیسٹنگ سروس کے قیام کی باقاعدہ منظورہ دی گئی، 5 گریڈ سے 15 گریڈ تک کی آسامیوں پر جی بی ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے اس عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ ہم نے پچھلی حکومتوں کو بھی دیکھا ہے جہاں اپنی مرضی سے امتحانات لیے گئے۔ ہمارا فوکس میرٹ پر منحصر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان کے ساتھ گلگت بلتستان والوں نے جو حب الوطنی کا جذبہ دکھایا اسکی مثال کہیں نہیں ملتی۔ کابینہ نے اس موقع پر افواجِ پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ گلگت بلتستان کے عوام ہر محاذ پر وطن عزیز کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے ڈوگرہ راج کو بھگا کر آزادی حاصل کی، آج بھی ہم اسی جذبے سے سرشار ہیں۔ کابینہ اجلاس میں تمام صوبائی وزراء، معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ اور متعلقہ اداروں کے سیکریٹریز نے شرکت کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کابینہ اجلاس میں گلگت بلتستان ٹیسٹنگ سروس کی منظوری کے برابر کے قیام کہا کہ
پڑھیں:
سندھ کابینہ میں ردو بدل، ناصر حسین وزیر بلدیات، سعید غنی وزیر لیبر مقرر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(نمائندہ جسارت)حکومت سندھ نے کابینہ میں ردو بدل کرتے ہوئے متعدد وزرا کے قلمدان تبدیل کر دیے، ناصر حسین شاہ کو وزیر بلدیات سندھ جبکہ سعید غنی کو لیبر، ہیومن ریسورس و سوشل پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ناصر حسین
شاہ اس سے قبل وزیر توانائی اور پی اینڈ ڈی تھے جبکہ سعید غنی وزیر بلدیات سندھ تھے۔نوٹی فکیشن کے مطابق محمد اسمٰعیل راہو سندھ کابینہ میں بطور وزیر شامل کیے گئے ہیں جبکہ گیان چند ایسرانی وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے محکمہ بحالی مقرر کر دیے گئے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جام خان شورو کو ایریگیشن کے ساتھ پی اینڈ ڈی ڈپارٹمنٹ کا اضافی قلمدان مل گیا جبکہ مخدوم محبوب الزماں صوبائی وزیر برائے فوڈ ڈیپارٹمنٹ مقرر کیے گئے ہیں، مخدوم محبوب الزماں سے ری ہیبلیٹیشن کی وزارت واپس لے لی گئی۔نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے 4 خصوصی معاونین کا تقرر بھی کیا گیا ہے، جن میں ڈاکٹر شام سندر کے ایڈوانی، فراز عابد لاکھانی، محمد طارق حسن اور عطا محمد پنہور کو معاونین خصوصی تعینات کیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق محمد علی راشد معاون خصوصی سائنس و آئی ٹی جبکہ عبد الجبار خان کو محکمہ خوراک سے ہٹاکر بحالی کا معاون خصوصی مقرر کردیا۔اسی طرح جین خان سرفراز سوشل پروٹیکشن کی جگہ آرکائیوز کے معاون خصوصی مقرر کیے گئے ہیں۔