پہلگام سے متعلق ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کے اعتراف نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ثابت کردی
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
بھارت نے پہلگام واقعے کی تحقیقات مکمل ہوئے بغیر ہی پاکستان پر حملہ کر کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔
اس بات کا شرمناک اعتراف آج اُس وقت ہوا جب بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال پریس کانفرنس کررہے تھے۔
رندھیر جیسوال سے صحافی نے پہلگام واقعے کی تحقیقات سے متعلق سوال کیا جس پر اُن کا جواب تھا کہ 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے واقعے کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے اعتراف اور تحقیقات مکمل ہوئے بغیر ہی بوکھلاہٹ کا شکار مودی حکومت نے اپنے ناپاک عزائم حاصل کرنے کیلیے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور پہلے مرحلے میں 6 مقامات پر چوبیس واقعے کیے جس میں چار مساجد اور بچوں، خواتین سمیت 26 بے گناہ افراد شہید ہوئے تھے۔
بھارت نے پہلگام کی تحقیقات مکمل ہوئے بغیر پاکستان پر الزام عائد کر کے جنگی جنون دکھایا جو عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے آج منگل کو جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران معصوم بچوں، بزرگوں اور خواتین سمیت 40 بے گناہ شہری شہید جبکہ 11 جوانوں نے بھی مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی خلاف ورزی کی تحقیقات
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔