پاکستان سے شکست: ہندو انتہا پسندوں نے ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ کے گھر پر دہاوا بول دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
پاکستان سے ذلت آمیز شکست پر مشتعل بجرنگ دَل کے انتہا پسندوں نے بھارتی فضائیہ کی ترجمان خاتون ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ کے گھر پر حملہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:رافیل جیٹ طیاروں کا تازہ ترین بحران، ڈیسالٹ ایوی ایشن شیئرز کی قیمت میں کمی کا رجحان
پاکستان سے شکست نے مودی حکومت اور ہندو انتہا پسندوں کو مشتعل کیا ہوا ہے، اس کا بڑا مظاہرہ اس وقت ہوا جب بجرنگ دل سے تعلق رکھنے والے انتہا پسندوں نے بھارتی فضائیہ کی ترجمان ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ کے گھر پر دھاوا بول دیا۔
‼️ Big Breaking!!!
Wing Commander Vyomika Singh Latest Victim of Bajrang Dal’s Hooliganism
‼️Family of Wing Commander Vyomika Singh who was forced to act as spokesperson of Indian Air Force, is in extreme danger.
‼️Born in Lucknow, Wing Commander Vyomika comes from a family… pic.twitter.com/2UssWYc45n
— Conflict Watch (@ConflictWatchX) May 13, 2025
لکھنؤ میں پیدا ہوئی ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ اور ان کے شوہر ونگ کمانڈر دنیش سنگھ سبھروال دونوں بھارتی فضائیہ سے وابستہ ہیں۔
تاہم آج بجرنگ دل کے انتہا پسندوں نے ناصرف ویومیکا سنگھ کے گھر پر ہلا بول دیا، حملہ آور ان کے گھر کا دروازہ توڑ کے اندر داخل ہوگئے اور سامان کو تہس نہس کر دیا، نیز ان کے بوڑھے والدین کو دھمکیاں بھی دیں۔
بھارتی سوشل میڈیا کے مطابق حملہ آور انتہا پسند ویومیکا سنگھ کو بیہودہ گالیوں کے ساتھ ساتھ جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہے تھے۔
انتہا پسندوں کی جانب سے ویو میکا سنگھ پر سکھ ہونے کی بنیاد پر ایئر چیف سے قریب ہونے کا الزام بھی لگایا جاتا رہا۔
یہ بھی پڑھیں:آپریشن بنیان مرصوص: پاک فوج کے بارے میں عوامی رائے کیا ہے؟
اس سلسلے میں حیرت ناک پہلو یہ ہے کہ جب ویومیکا سنگھ کی جانب سے اس واقعے کی اطلاع اپنے اعلیٰ افسران کو دی گئی تو وہ وہاں کوئی ایکشن لینے کے بجائے چپ سادھ لی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انتہا پسندوں نے بھارتی فضائیہ
پڑھیں:
بھارت: کراچی بیکری پر بی جے پی کے شدت پسندوں کا حملہ
بھارتی شدت پسند اب پاکستان کے شہروں کے نام سے بھی خوفزدہ ہونے لگے، بھارتی شہر حیدرآباد میں کراچی بیکری پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے انتہا پسندوں نے حملہ کردیا۔
ہندوتوا کے پیروکاروں نے پاک بھارت جنگ اور کشیدگی کے تناظر میں بیکری کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔
نفرت کی آگ میں جلتے چند شدت پسندوں نے بیکری کے باہر جمع ہو کر کراچی کے نام والے بورڈ کو ڈنڈوں سے توڑ ڈالا۔
پہلگام حملے کے بعد کراچی بیکری کو نشانہ بنانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔
اس سے پہلے آندھرا پردیش میں کراچی بیکری کی ایک شاخ کے باہر بھی احتجاج کیا گیا تھا۔
بیکری مالکان کا کہنا ہے کہ اُن کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، یہ نام تقسیمِ ہند کے وقت اُن کے خاندان کی ہجرت سے جڑی تاریخی پہچان کی علامت ہے۔
واضح رہے کہ کراچی بیکری کا قیام 1953ء میں ہوا تھا، یہ ایک سندھی ہندو مہاجر خانچند رمنانی کی ملکیت تھی، جو قیام پاکستان کے بعد ہندوستان منتقل ہوئے تھے۔
یہ بیکری کئی دہائیوں سے مشہور ہے اور اب اسے خانچند کے پوتے راجیش اور ہریش رمنانی سنبھال رہے ہیں۔
Post Views: 2