ویب ڈیسک:  آئندہ مالی سال کے بجٹ پر مشاورت کیلئے پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ورچوئل مذاکرات کا آغاز آج سے ہوگا جو 16 مئی تک جاری رہیں گے۔

 ذرائع کے مطابق حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ نئے مالی سال کے بجٹ پر مشاورت کرے گی، بجٹ 26-2025 کے اہداف کا باہمی مشاورت سے تعین کیا جائے گا جبکہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اقتصادی اصلاحات جاری رکھے گی۔

گرمی میں اضافہ،محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

 ذرائع کا کہنا ہے کہ  پاک بھارت کشیدگی نے آئی ایم ایف ٹیم کی پاکستان آمد کو متاثر کیا، آئی ایم ایف وفد کا آئندہ ہفتے پاکستان دورے کا امکان ہے، آئی ایم ایف کا دورہ پاکستان ایک ہفتے تاخیرکا شکار ہے۔

 ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ تکنیکی مذاکرات میں ڈیٹا شیئر کیا جائے گا، پالیسی سطح کے مذاکرات میں بجٹ اہداف کو حتمی شکل دی جائے گی۔ 

ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں 400 ارب روپے کے ٹیکس اقدامات پر غور ہو گا اور بجٹ میں ٹیکس ریلیف اقدامات پر بھی خصوصی سیشنز ہوں گے، تنخواہ دارطبقے پر انکم ٹیکس میں ریلیف پر آئی ایم ایف کو منانے کیلئے خصوصی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

پہلگام حملہ،بھارت کا شرمناک اعتراف، خود ہی سچ اُگل دیا

 صنعتوں اور تعمیراتی شعبے کیلئے بھی آئی ایم ایف کو راضی کرنے کی کوشش ہو گی، آئی ایم ایف نے بلغاریہ سے وابستہ مس آئیوا پیٹرووا کو پاکستان میں نیا مشن چیف بھی مقرر کر دیا ہے۔

 حکومت عید تعطیلات سے قبل 2 جون کو نیا بجٹ پیش کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، آئندہ مالی سال میں بھی مالیاتی پالیسی سخت رہنے کی توقع ہے۔

 دوسری جانب آئی ایم ایف نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ جی ڈی پی پرائمری بجٹ سرپلس کا 1.

6 فیصد ہونے کے مفروضے پر بجٹ بنائے۔

شالیمار میں خوفناک حادثہ، ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف آئی ایم ایف پاکستان ا

پڑھیں:

اسلام آباد میں انٹرنیشنل لیول کا کرکٹ اسٹیڈیم بننے کو تیار، ایف9پارک تعمیر کیلئے منتخب

اسلام آباد میں انٹرنیشنل لیول کا کرکٹ اسٹیڈیم بننے کو تیار، ایف9پارک تعمیر کیلئے منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں انٹرنیشنل لیول کا کرکٹ اسٹیڈیم بننے کو تیار ہے۔ذرائع کے مطابق سی ڈی اے نے ایف نائن پارک کو کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کے لیے منتخب کرلیا ہے اور اس سلسلے میں سی ڈی اے نے ماہرانہ رائے کے لیے راشدلطیف کو آن بورڈ لے لیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اسٹیڈیم ڈیزائن اور تکنیکی پہلوئوں کے حوالے سے راشد لطیف سی ڈی اے کو معاونت فراہم کریں گے، راشدلطیف نے اس سے قبل اسلام آباد کلب کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا تھا۔گرین ایریا پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے باعث کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کے لیے قانونی رکاوٹوں کو بھی دیکھاجائیگا۔
ذرائع کے مطابق کرکٹ اسٹیڈیم میں بیشتر حصے کو گرین ایریا رکھنے کی تجویز زیر غور ہے جس کے تحت جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز میں کرکٹ اسٹیڈیمز کی طرح چند انکلوژرز میں گرین ایریا رکھا جائیگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ڈی ایکی جانب سے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کی کلئیرنس کے لیے سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نے شکرپڑیاں میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کو روک دیاتھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسزائیں انصاف اور عدل کے منہ پر طمانچہ ہیں ،پی ٹی آئی کا 9مئی مقدمات کے فیصلے پر شدید ردعمل، چیلنج کرنے کا اعلان سزائیں انصاف اور عدل کے منہ پر طمانچہ ہیں ،پی ٹی آئی کا 9مئی مقدمات کے فیصلے پر شدید ردعمل، چیلنج کرنے کا اعلان ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کو یو اے ای میں سفیر لگانے کی منظوری، روس کیلئے بھی نئے سفیر کا اعلان شہباز بھٹی ورکرز موومنٹ پاکستان کے نام سے نئی سیاسی جماعت کے قیام ،13نکاتی منشور کا اعلان حکومت کے چینی کی برآمد کرنے کی اجازت کے فیصلے سے بحران پیدا ہوا، کمپیٹیشن کمیشن نے رپورٹ پیش کردی عمران خان کے گھر کی نیلامی کی خبریں بے بنیاد ہیں، نیب ذرائع وزارت صنعت نے چینی کا استعمال کم کرنے کیلئے زیادہ ٹیکسز کی تجویز دیدی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • آئین کے منافی کوئی قانون نہیں بن سکتا: بیرسٹر گوہر
  • برکینا فاسو پاکستان کیلئے افریقہ کی وسیع ترین مارکیٹ تک رسائی کا موثر ذریعہ بن سکتا ہے،عاطف اکرام شیخ
  • بیوروکریسی کیلیے نجی شعبے سے موزوں افراد کی تلاش بے سود
  • حکومت اور زائرین کمیٹی کے درمیان اہم اجلاس، زائرین کو روانہ کرنے کیلئے فوری اقدامات کا فیصلہ
  • عوام کی آواز نہیں سنیں گے تو ملک اور جمہوریت کیلئے سنگین خطرات ہوں گے، بیرسٹر گوہر
  • ’قومی ترقی کیلیے ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کو پالیسی سازی کیلیے استعمال کیا جائے‘
  • آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی ملک کی بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی،ڈاکٹر طارق سلیم
  • اسلام آباد میں انٹرنیشنل لیول کا کرکٹ اسٹیڈیم بننے کو تیار، ایف9پارک تعمیر کیلئے منتخب
  • ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کو یو اے ای میں سفیر لگانے کی منظوری، روس کیلئے بھی نئے سفیر کا اعلان
  • فیصل قیوم ماگرے اے ٹی آئی کے مرکزی صدر منتخب