Nawaiwaqt:
2025-11-12@10:44:56 GMT

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اگلے پندرہ دن کے لئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں  3.5 اور 7 روپے فی لٹر کی کمی کا امکان ہے تاہم یہ ریلیف ٹیکس کی غیر تبدیل شدہ شرحوں سے مشروط ہے۔ موجودہ ٹیکس کی شرحوں کی بنیاد پر 15 مئی کو ہونے والے حتمی حساب سے پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت میں تقریبا 3.5 روپے کی کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل(ایچ ایس ڈی)میں 7 روپے فی لٹرکمی کی جاسکتی ہے۔پٹرول کی قیمت میں کمی کا تخمینہ پچھلے دو ہفتوں کے دوران پٹرول کی بین الاقوامی قیمت میں تقریباً 1.

5 ڈالر فی بیرل اور ڈیزل میں تقریبا 3 ڈالر فی بیرل کمی سے لگایا گیا ۔ایکس ڈپو پیٹرول کی موجودہ قیمت 252.63 روپے فی لٹر ہے۔ پٹرول زیادہ تر نجی ٹرانسپورٹ، چھوٹی گاڑیوں، رکشوں اور دو پہیوں والی سواری میں استعمال ہوتا ہے اور اس کا براہ راست اثر متوسط اور نچلے متوسط طبقے کے بجٹ پر پڑتا ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی موجودہ ایکس ڈپو قیمت 256.64 روپے فی لٹر ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: روپے فی کمی کا

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں7400 کا بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7400 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ملک میں فی تولہ سونا 7400 روپے اضافے کے بعد 429,862 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 6337 روپے اضافے کے بعد 368,530  روپے کا ہو گیاہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 337,573  روپے ہوگئی۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 74 ڈالر اضافے کے بعد 4075 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ سونے کی قیمت میں کمی فی تولہ سونا

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں آج کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • سونے کی قیمت میں آج کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن اضافہ
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
  • چاندی کی بڑھتی قیمت، کیا چاندی سونے کی جگہ لے رہی ہے؟
  • عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ
  • سونے کی قیمت کو پھر پر لگ گئے، فی تولہ 7400 روپے مہنگا
  • سونے کی قیمت میں7400 کا بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟
  • راولپنڈی میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ