—علامتی تصویر

گجرات میں پولیس نے 7 ماہ سے لاپتہ خاتون کی لاش اپنے ہی گھر کی صحن سے برآمد کر لی۔

اس حوالے سے ڈی پی او گجرات نے بتایا ہے کہ شوہر نے بیوی کو قتل کر کے لاش گھر کے صحن میں دفنا دی تھی۔ 

ڈی پی او کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش خاتون کے کردار پر شک ظاہر کیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے اور کلاؤڈ برسٹ سے 8 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2025ء) باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے اور کلاؤڈ برسٹ سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ متعدد گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل سلارزئی میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث آنے والے سیلابی ریلے میں 8 افراد جاں بحق، 4 زخمی اور 17 لاپتہ ہوگئے، ریسکیو حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر باجوڑ امجد خان کی نگرانی میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے علاقے میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی، راستہ بند ہونے سے ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی آبادی اپنی مدد آپ کے تحت متاثرین کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب لوئر دیر میں رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، سوری پاؤ میں مکان کی چھت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی، جبکہ دو زخمی ہیں، جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے شامل ہیں جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ رات گئے بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی تھی، ملبے تلے 7 افراد دب گئے تھے، 2 زخمیوں کو تیمرگرہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دریائے پنجکوڑہ اور ندی نالوں میں طغیانی کے باعث متعدد رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں، جبکہ سیلابی ریلے سے اوڈیگرام کا رابطہ پل شدید متاثر ہوا، جس سے ٹریفک کا نظام مفلوج ہو گیا۔ سیلابی پانی میں پھنسے 25 سیاحوں کو رات گئے ریسکیو کر لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • چہلم امام حسینؑ کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات
  • خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر لاپتہ ہو گیا
  • مقبوضہ کشمیر میں قیامت خیز سیلاب سے 60 ہلاک، درجنوں لاپتہ
  • باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے اور کلاؤڈ برسٹ سے 8 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ
  • کراچی، مددگار 15 کی بروقت کارروائی، 2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار، 19 موبائل فون برآمد
  • شہدائے کربلا کا چہلم، ملک بھر میں مجالس عزا برپا
  • کراچی میں ماں نے اپنے 2 بچوں کو قتل کردیا، وجہ کیا بنی؟
  • کراچی: چہلم حضرت امام حسینؓ کامرکزی جلوس جمعے کو نشترپارک سے برآمد ہوگا
  • سعودی عرب کا بریدہ کھجور میلہ ، 3 ارب 20 کروڑ ریال کے سودوں سے نیا ریکارڈ قائم
  • سیلا ب سے گلگت میں تباہی، شاہراہ ریشم بند، نالہ ڈیک پل، گجرات میں چناب کا بند بہہ گیا