ہندو توا نظریے سے پورے خطے کی سلامتی کو شدید خطرات ہیں، آصف علی زرداری
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہندو توا نظریے سے پورے خطے کی سلامتی کو شدید خطرات ہیں، پاکستان کی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔
بدھ کے روز صدر پاکستان آصف علی زرداری نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی، کمانڈر 10 کور اور اسپتال کی انتظامیہ بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ہم نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، جنگ بندی فتح کی علامت ہے: صدر مملکت آصف علی زرداری
صدر مملکت نے سی ایم ایچ میں زیرعلاج بلااشتعال بھارتی حملوں میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں اور متاثرہ شہریوں کی عیادت کی، صدر مملکت نے زخمیوں سے فرداً فرداً ملاقات اور ان کی بہادری، قربانی اور حب الوطنی کو سراہا۔
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ
وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی، کمانڈر 10 کور اور ہسپتال کی انتظامیہ بھی صدر مملکت کے ہمراہ
صدر مملکت کی بلااشتعال بھارتی حملوں میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں اور متاثرہ شہریوں کی عیادت
صدر مملکت کی زخمیوں… pic.
— PTV News (@PTVNewsOfficial) May 14, 2025
اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے، پوری قوم، اپنے سپاہیوں اور شہریوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، پاکستانی قوم نے دشمن کی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، بھارت کا رویہ جارحانہ، شدت پسندانہ اور علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے، ہندوتوا نظریے سے پورے خطے کی سلامتی کو شدید خطرات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قوم مسلح افواج کے ساتھ، بھارتی اشتعال انگیزی کا مقابلہ بھرپور طاقت سے کیا جائےگا، صدر مملکت آصف زرداری
صدر مملکت نے کہا کہ مودی حکومت پاکستان کے خلاف جارحیت کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہے، پاکستان کی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، پوری قوم کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے متحد، پرعزم اور ہوشیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، صدر مملکت نے اسپتال کے ڈاکٹروں، طبی عملے، نرسنگ اسٹاف اور انتظامیہ کا زخمیوں کی دیکھ بھال پر شکریہ ادا کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آصف علی زرداری بلااشتعال فائرنگ بھارت پاک فوج پاکستان زخمی سی ایم ایچ صدر مملکتذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا صف علی زرداری بلااشتعال فائرنگ بھارت پاک فوج پاکستان سی ایم ایچ صدر مملکت صدر مملکت نے علی زرداری سی ایم ایچ نے کہا
پڑھیں:
آر ایس ایس کے نظریے پر چلنےوالی بی جے پی سرکار میں مسلمانوں کے مذہبی مقامات غیر محفوظ
آر ایس ایس کے نظریے پر چلنے والی بی جے پی سرکار میں مسلمانوں کے مذہبی مقامات غیر محفوظ ہیں جبکہ مودی کی ہندوتوا حکومت نے مسلمانوں کی شناخت ، مذہبی روایات اور مذہبی آزادی پر ایک اور وار کیا ہے۔
مسلمانوں کیخلاف بھارت میں غاصب مودی کی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردانہ کارروائیاں جاری ہیں، بھارتی جریدے دی ٹیلی گراف انڈیا کے مطابق؛ اتر پردیش کے ضلع سنبھل کے رائے بزرگ گاؤں میں ایک اور مسجد کوشہید کر دیا گیا، پچھلے چار ماہ میں ضلع سنبھل میں مسجد شہید کرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے ، مسجد کو فوجی دستے اور بھاری پولیس کی نفری کی نگرانی میں گرایا گیا۔
دی ٹیلی گراف نے رپورٹ کیا کہ مقامی افراد کا مؤقف ہے کہ مسجد تقریباً 10سال پہلے تعمیر کی گئی تھی ، اتر پردیش کے ضلع سنبھل کی انتظامیہ نے تجاوزارت کا الزام لگا کر مسجد کو گرایا، رضاءِ مصطفیٰ مسجد کو بھی کچھ عرصہ پہلے سنبھل انتظامیہ نے گرایا تھا۔
اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مسجد کو گرانے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ؛
رام مندر کی تعمیر کے بعد ضلع ایودھیا ترقی اور روحانیت سے آگے بڑھ رہا ہے، ضلع سنبھل کو بھی کاشی اور ایودھیا شہر کی طرح بنایا جائےگا، یوگی آدتیہ ناتھ آر ایس ایس کے نظریے کے تحت گجرات کے قتل عام کو پھر دہرانا چاہتا ہے۔
مودی سرکار میں ہندوتوا انتہا پسندوں کا مساجد گرانا مودی کی متعصبانہ پالیسیوں کا ثبوت ہیں، مسلم شناخت مٹانے کی سرکاری کوشش بھارتی سیکولرازم کے تابوت میں آخری کیل ہے۔