پاکستانی قوم نے دشمن کی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ؛ صدر مملکت
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
سٹی 42: صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا ، وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی، کمانڈر 10 کور اور ہسپتال کی انتظامیہ بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھے ،صدر مملکت کی بلااشتعال بھارتی حملوں میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں اور متاثرہ شہریوں کی عیادت کی
صدر مملکت نے زخمیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی ، ان کی بہادری، قربانی اور حب الوطنی کو سراہا، صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے، پوری قوم، اپنے سپاہیوں اور شہریوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے ، پاکستانی قوم نے دشمن کی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، بھارت کا رویہ جارحانہ، شدت پسندانہ اور علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے، ہندوتوانظریے سے پورے خطے کی سلامتی کو شدید خطرات ہیں،
Currency Exchange Rate Tuesday May 14, 2025
مودی حکومت پاکستان کے خلاف جارحیت کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتی ہے ،پاکستان کی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے،پوری قوم کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے متحد، پرعزم اور ہوشیار ہے، پاکستان ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے،
صدر مملکت نے ہسپتال کے ڈاکٹروں، طبی عملے، نرسنگ اسٹاف اور انتظامیہ کا زخمیوں کی دیکھ بھال پر شکریہ ادا کیا
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 14مئی، 2025
بھارت نے سکھ یاتریوں کے پاکستان داخلے پر پابندی عائد کر دی
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: صدر مملکت
پڑھیں:
سمندر سے کسی بھی جارحیت کا ردعمل غیر متوقع ہوگا، جنرل زبیر محمود
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(آن لائن)پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں ”بحر ہند میں اسٹریٹیجک صف بندی” کے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں دفاعی ماہرین، سفارت کاروں، اسکالرز اور طلباءکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ میری ٹائم سینٹر آف ایکسیلینس کے زیرِ اہتمام منعقدہ کانفرنس میں قومی سلامتی اور خطے کے امن جیسے اہم موضوعات زیر بحث آئے، مقررین نے بحر ہند میں بڑی طاقتوں کی کشیدگی، جدید ٹیکنالوجی کے اثرات اور پاکستان کی حکمت عملی پر اظہار خیال کیا۔سابق
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سمندر سے پاکستان پر کسی بھی جارحیت کا ردعمل فوری، غیر متوقع اور م¶ثر ہوگا۔ سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے علاقائی تعاون اور سفارتی کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بحرِ ہند کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کثیرالجہتی روابط کی ضرورت ہے۔کانفرنس کے شرکاءنے پاکستان کے م¶قف کو مضبوط اور م¶ثر قرار دیا۔