احمد پور شرقیہ: گہرے کنویں میں گر کر باپ بیٹا جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
پنجاب کے ضلع بہاولپور کے شہر احمد پور شرقیہ میں گھر کے باہر گہرے کنویں میں گر کر باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیے کراچی: کنوئیں میں گر کر 2 بچے اور انہیں بچانے کیلئے جانے والا نوجوان جاں بحقریسکیو ذرائع کے مطابق گٹر کی کمزور چھت پر کھڑا 30 سال کا بیٹا سیوریج کے کنویں میں گر گیا تھا۔
بیٹے کو بچانے کے لیے باپ نے بھی کنویں میں چھلانگ لگا دی، باپ محمد قاسم اور بیٹا محمد آصف کنویں میں دھنس کر دم توڑ گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو ٹیم نے لاشیں نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کنویں میں
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ریسکیو 1122 نے صوبے بھر میں اپنی تمام ضلعی ٹیموں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔
ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق خراب موسمی صورتحال کے باعث ضلع بنوں کے مختلف علاقوں میں اب تک 20 سے زیادہ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ مردان، پشاور اور دیگر اضلاع میں بھی آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث متعدد ایمرجنسی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
پشاور کے مختلف مقامات پر درخت گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں رکاوٹیں ہٹانے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
بلال احمد فیضی نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی تمام ضلعی ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بارش تیز ہوائیں خیبرپختونخوا زخمی وی نیوز