اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومتِ پاکستان کے ’اُڑان پاکستان‘ پروگرام کے تحت الیکٹرانک اور ڈیجیٹل ویژن کو فروغ دیتے ہوئے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے ملک بھر کے ہسپتالوں اور مراکزِ صحت میں پیدائش اور وفات کی اطلاع کے لیے ڈیجیٹل نظام کی فراہمی پر کام شروع کر دیا۔

نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نادرا، نیشنل رجسٹریشن اینڈ بائیومیٹرک پالیسی فریم ورک کے تحت، سول رجسٹریشن اور زندگی کے اہم واقعات (سی آر وی ایس) کے اندراج کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہا ہے۔

اس نظام کے تحت ہسپتالوں اور مراکزِ صحت میں فراہم کیے جانے والے ڈیجیٹل ٹولز کے ذریعے پیدائش اور وفات جیسے اہم واقعات کی معلومات براہِ راست حاصل کی جائیں گی، جس سے شہریوں کے ڈیٹابیس میں بروقت، درست اور مکمل اندراج ممکن ہوسکے گا۔

اس نظام سے حاصل ہونے والی معلومات نہ صرف شہری ڈیٹابیس کو مضبوط بنائیں گی بلکہ ’اُڑان پاکستان‘ پروگرام کے تحت ٹیکنالوجی کی مدد سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کریں گی۔ اسی ڈیٹا کی بنیاد پر ڈیجیٹل آئی ڈی اور ڈیجیٹل معیشت سے متعلق انقلابی منصوبوں کو عملی شکل دی جائے گی۔

ورلڈ بینک کی حمایت اور مختلف قومی اداروں کے اشتراک سے نادرا، ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پروجیکٹ (ڈی ای ای پی) کے نفاذ پر بھی کام کر رہا ہے۔

مزید برآں سول رجسٹریشن کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے صوبائی حکومتوں اور نادرا کے مابین اشتراک کے معاہدوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ان معاہدوں کے تحت آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کے ہسپتالوں اور مراکزِ صحت میں پیدائش اور وفات کی اطلاع کے لیے ڈیجیٹل نظام فراہم کیا جائے گا۔

حالیہ دنوں اسی سلسلے میں کراچی میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں صوبائی وزیرِ بلدیات اور ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ سعید غنی نے شرکت کی۔ اس موقع پر حکومتِ سندھ کی جانب سے سیکریٹری صحت اور سیکریٹری بلدیات، جبکہ نادرا کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل نادرا کراچی نے معاہدے پر دستخط کیے۔

قبل ازیں کوئٹہ میں بھی اسی طرز کا معاہدہ طے پاچکا ہے، جس پر بلوچستان کے سیکریٹری صحت، سیکریٹری بلدیات اور ڈائریکٹر جنرل نادرا بلوچستان نے دستخط کیے تھے۔

آئندہ چند روز میں دیگر صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کے ساتھ بھی ایسے ہی معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کے تحت

پڑھیں:

وزیرِ اعظم شہبازشریف کا سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ سے اظہار تشکر

—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور ان کی قیادت کا سفارتی کوششوں پر شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی کوششوں نے جنوبی ایشیاء کے حالیہ بحران کو کم کرنے میں مدد دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکریٹری جنرل یو این کو بتایا ہے کہ ہم نے اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت دفاع کاحق استعمال کیا، پاکستان علاقائی امن کے مفاد میں جنگ بندی پر عمل درآمد کے لیے پُرعزم ہے۔ 

وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ دنیا نے دیکھا کہ پاکستان نے دو ہفتوں کے دوران ذمے دارانہ اور نپا تلا ردعمل دیا، ہم کبھی بھی اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کی تفصیلات جاری
  • اسلامی جمہوریت اور فکری تنگ نظری
  • نادرا کا اسپتالوں اور مراکزصحت میں پیدائش اور وفات کی اطلاع کے ڈیجیٹل نظام کی فراہمی کا آغاز
  • وزیرِ اعظم شہبازشریف کا سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ سے اظہار تشکر
  • عاطف اکرام شیخ کی نئے مینوفیکچررز کے ریفنڈ کلیمز کو ای آر ایس اور فاسٹر سسٹم پر منتقل کرنے کی تجویز
  • ڈی آئی جی جیل کا آئی جی جیل کراچی کیخلاف چیف سیکریٹری کو خط
  • ووٹرمیں صنفی فرق کو کم کرنے کیلئے حکومت ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، ڈاکٹرطارق فضل چوہدری
  • شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ کی انتخابی رجسٹریشن معطل، تمام سرگرمیوں پر پابندی
  • 6لاکھ کا شتکاروں کو ویٹ سپورٹ پرائس کے اجراکی منطوری ِ،آپریشن بنیان مرصوص نے نیا حوصلہ دیا مریم نواز