بیرون ملک پاکستانیوں کو ای ووٹنگ کا حق دیا جائے، جے یو آئی کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
تحریک انصاف کے بعد جے یو آئی نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ای ووٹنگ کا حق دینے کا مطالبہ کر دیا۔قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے ای ووٹنگ اور قومی اسمبلی و سینیٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں کو نمائندگی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اسمبلی میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما نور عالم خان نے پوچھا کہ ہم یہاں اقلیتوں کو تو ایوانوں میں نمائندگی دیتے ہیں لیکن بیرون ملک پاکستانیوں کو کب ای ووٹنگ کا حق دیں گے؟۔اس موقع پر وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو پاکستان آکر ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایوانوں میں بیرون ملک پاکستانیوں کی نمائندگی سے متعلق یہ دونوں ایوان آئینی طور پر طے کر لیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی بھی یہ مطالبات کر چکی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بیرون ملک پاکستانیوں کو
پڑھیں:
سپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن کو حکومت سے مذاکرات کی دعوت دیدی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپوزیشن کو حکومت کے ساتھ مذاکرات کی دعوت دیدی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپیکرنے مذاکرات کی پیشکش اسد قیصرکے اپوزیشن ارکان کے استحقاق سےمتعلق بات پر ریمارکس میں کی۔
سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمانی روایات، آئین، قانون اور قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط سب کے سامنے ہیں، انہی روایات کی پاسداری ہی جمہوری نظام کے استحکام کی ضمانت ہے۔
سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کی گرفتاری کے بعد بھی ’پروڈکشن آرڈرز‘ جاری نہیں ہوئے، پارلیمانی سیاست میں مسائل کا حل صرف اور صرف مذاکرات سے ممکن ہے۔
اداکارہ امرخان کی نسیم وکی اورریمبو کیساتھ لالی ووڈ گانے پر رقص کرتے ویڈیو وائرل
سپیکر کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوں، گرینڈ جرگہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے بڑھ کر کوئی نہیں ہوسکتا، تمام سیاسی قوتوں کو اس پارلیمان کو مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، اختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہے لیکن اسے تعمیری مکالمے میں بدلنا ہی قومی مفاد میں ہے۔
مزید :