کوئٹہ میں پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کے قافلے کےقریب دھماکا ہوا ہے۔
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)کوئٹہ میں پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کے قافلے کےقریب دھماکا ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کے قافلے کے قریب دھماکا سریاب روڈ پر ہوا۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں رکن صوبائی اسمبلی محفوظ رہے جب کہ 2 افراد جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوئے ۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے 10 افراد کو سول اسپتال کے شعبہ حادثات میں طبی امداد کی فراہمی کے بعد ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔
انچار ج ٹراما سینٹر کے مطابق 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ 2 زخمیوں کو طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح کی خوشی میں ہاکی گراؤنڈ میں جشن فتح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں شرکت کے لیے علی مدد جتک ریلی کی صورت میں آرہے تھے۔
دھماکےکے بعد ہاکی گراؤنڈ میں منعقدہ تقریب کی سکیورٹی سخت کردی گئی۔
آج بروز جمعرات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک
پڑھیں:
سری نگر میں پولیس اسٹیشن کمپاؤنڈ میں دھماکا‘ 9 افراد ہلاک‘ 32 زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251116-01-20
سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) سری نگر کے نوگام پولیس اسٹیشن کمپاؤنڈ میں دھماکے کے نتیجے میں9 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا ضبط شدہ امونیم نائٹریٹ پھٹنے سے ہوا۔ دھماکے کے بعد پولیس اسٹیشن میں آگ لگ گئی۔رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر پولیس اہلکار اور فرانزک ٹیم کے اہلکار شامل ہیں جو پولیس اسٹیشن میں رکھے ہوئے دھماکا خیز مواد کی جانچ کر رہے تھے۔یہ دھماکا دہلی میں ایک مہلک کار دھماکے کے 4 دن بعد ہوا ہے، جس میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہوئے تھے، جسے بھارت نے دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا ہے۔