جے یو آئی نے بھی بیرون ملک پاکستانیوں کو ای ووٹنگ کا حق دینے کا مطالبہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
جے یو آئی کی جانب سے بھی بیرون ملک پاکستانیوں کو ای ووٹنگ کا حق دینے کا مطالبہ سامنے آ گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی جانب سے ای ووٹنگ اور قومی اسمبلی و سینیٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں کو نمائندگی کا مطالبہ کردیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے بھی یہ مطالبات سامنے آ چکے ہیں۔
وقفہ سوالات کے دوران جے یو آئی کے رکن اسمبلی نور عالم خان نے سوال کیا کہ ہم یہاں اقلیتوں کو تو ایوانوں میں نمائندگی دیتے ہیں، مگر بیرون ملک پاکستانیوں کو کب ای ووٹنگ کا حق دیں گے؟۔
وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے جے یو آئی کے رکن اسمبلی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو پاکستان آکر ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایوانوں میں بیرون ملک پاکستانیوں کی نمائندگی سے متعلق یہ دونوں ایوان آئینی طورپر طے کرلیں۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت خارجہ کی جانب سے اعتراف کیا گیا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ اس وقت دنیا میں کم ترین درجے پر ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بیرون ملک پاکستانیوں کو کی جانب سے جے یو آئی
پڑھیں:
معرکہ بنیان مرصوص کی تکمیل؛ ’’یلغار‘‘ نامی خصوصی نغمہ جاری
اسلام آباد:آپریشن بنیان مرصوص کامیابی سے سر انجام دینے پر پاک افواج کی جانب سے خصوصی نغمہ جاری کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ’’یلغار‘‘ نامی خصوصی نغمے کے بول لہو گرما دینے والے ہیں۔
اس نغمے میں پاک فضائیہ کی کامیابی کو بھی سراہا گیا۔
اس نغمے کے چند بول کچھ یوں ہیں کہ:
یلغار ہے یلغار ہے
باطل کے لیے یلغار ہے
تیار ہیں تیار ہیں
دشمن کے لیے تیار ہیں
یہ امت مسلم ہے تیار
یہ شیر مجاہد ہیں تیار