یہ سب پاکستانیوں کی حرکت ہے، مرکنڈے کاٹجو
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے سوشل میڈیا پر طنزیہ اور مضحکہ خیز انداز اپناتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ سب پاکستانیوں کی حرکت ہے۔
مرکنڈے کاٹجو نے لکھا کہ اِن بدمعاشوں نے Dassault کمپنی کو بھاری رشوت دے کر بھارت کو گھٹیا جہاز بکوا دیے۔
بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج نے کہا کہ اسی وجہ سے جنگ میں چینی ہوائی جہازوں نے مار گرایا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
دعا ہے ججز ہمت کرکے انصاف دیں اور سزاؤں کو غیر قانونی قرار دیں، علیمہ خان
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ دعا کر سکتے ہیں کہ ججز ہمت کرکے انصاف دیں اور جو سزائیں دی گئی ہیں انھیں غیر قانونی قرار دیں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے 9 مئی کے کیس میں سپریم کورٹ میں آئے تھے، اگلے ہفتے تک اپیلیں لگ گئیں ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ میں القادر ٹرسٹ کیس کی اپیل نہیں لگ رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر ہماری اپیل سننتے ہی نہیں ہے، یہ شکر ہے سپریم کورٹ نے 19 اگست کی تاریخ دیدی ہے، جھوٹی گواہیوں پر ایف آئی آر درج کی گئی، ان جھوٹی ایف آئی آر پر تو انھیں جیل میں ڈالنا چاہیے۔
علیمہ خان نے کہا کہ دعا کر سکتے ہیں ججز ہمت کرکے انصاف دیں، جو سزائیں ہوئی ہیں انھیں ججز غیر قانونی قرار دیں۔