بھارت کیخلاف پاکستان کا منہ توڑ جوابی سائبر حملہ، دشمن کے مواصلاتی نظام کو شدید نقصان
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
بھارت کیخلاف آپریشن بُنیان مرصوص میں پاکستان نے منہ توڑ جوابی سائبر حملہ کرتے ہوئے دشمن کو پاور انفراسٹرکچر اور پیٹرولیم سیکٹر سمیت مختلف ڈومینز میں شدید نقصان پہنچایا۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ پاکستان کی سائبر ٹیم نے بھارتی جارحیت کو منہ توڑ جواب دیا اور افواج پاکستان کی سائبر ٹیم نے بھارت کو مختلف ڈومینز جس میں پاور انفراسٹرکچر اور پیٹرولیم سیکٹر شامل ہیں، میں نقصان پہنچایا، پاکستانی سائبر ٹیم نے قومی مواصلات کوشدید نقصان پہنچایا ، جبکہ بھارتی سرکاری ای میل اور OTP انفراسٹرکچر کو بھی بند کیا۔
ذرائع نے کہا کہ پاکستانی سائبر ٹیم نے بھارتی نگرانی کے نظام میں خلل پیدا کیا، کمیونیکیشن ہارڈ ویئر کی تباہی، بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کیا، پاکستانی سائبر ٹیم نے بھارتی ہوائی اڈوں کے سرورز ٹیک ڈاؤن کئے اور بھارتی فضائیہ کے مواصلاتی نظام اور ریلوے کے نظام میں خلل پیدا کیا۔
پاکستانی سائبر ٹیم نے بھارت کے نیشنل، ایسٹرن، ناردرن اور ویسٹرن لوڈ ڈسپیچ سینٹرز تک رسائی حاصل کرکے سسٹم کو بھی ہیک کیا، پاکستانی سائبر ٹیم نے بھارت کے تقریباً 80 فیصد صارفین کو عارضی طور پر بجلی کی فراہمی سے بھی محروم کیا۔
ذرائع نے کہا کہ ریاست اتر پردیش میں 3600+ پاور فیڈرز ، جموں و کشمیر کے علاقے میں 600+ ، ریاست مہارشٹڑ 4600+ فیڈرز کی سپلائی کو ہیک اور منقطع کیا، پنجاب لوڈ ڈسپیچ سینٹر کے 2 مین AI سرورز ، ریاست کرناٹک میں 235+ ونڈ اور سولر گرڈز کو ہیک اورناکارہ بنایا۔
ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (HPCL) ، اندرا پرستھا گیس لمیٹڈ (IGPL) کے ڈیٹا بیس کو ہیک اور ناکارہ کردیا گیا اور 4400+ سرکاری اور پبلک سیکٹر کمیونیکیشن راؤٹرز کو ناکارہ بنا دیا گیا، تمام اہم ہندوستانی حکومت، ملٹری، ایئر فورس، اسٹاک ایکسچینجز اور دیگر پبلک سیکٹر تنظیموں کے سرورز پر DDoS حملہ، جس کے نتیجے میں ای میل/OTP ورک فلو اور اندرونی مواصلات میں قومی خلل پیدا کیا گیا۔
ذرائع نے کہا کہ سرکاری عمارتوں، شاہراہوں، ہسپتالوں اور دیگر عوامی زونز کے 3500+ سی سی ٹی وی کیمرے ہیک کیے گئے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں 250+ اہم ISP کمیونیکیشن راؤٹرز کو ہیک کرکے ناکارہ بنادیا گیا، 90 سے زیادہ سرکاری اور کارپوریٹ سیکٹر کی ویب سائٹس کے ڈیٹا کو ہیک کرلیا گیا۔
ذرائع نے کہا کہ اس میں بھارتی فضائیہ، ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، بارڈر سیکیورٹی فورس، ہندوستان کی منفرد شناختی اتھارٹی اور ہندوستانی ریلوے شامل ہیں، بھارتی ہوائی اڈوں کے سرورز کو بھی ہیک کیا گیا اس میں ممبئی، دہلی اور کولکتہ شامل ہیں۔
آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھارتی فضائیہ کے مواصلاتی نظام میں خلل پیدا کیا گیا جس میں بھارتی فضائیہ کی نادرن ، سدرن اور ویسٹرن ایئر کمانڈ شامل ہیں، بھارتی ریلوے کے مختلف سرورز کو بھی ہیک کیا گیا جس سے بھارت کے متعدد علاقوں میں ریلویز آپریشن متاثر ہوئے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستانی سائبر ٹیم نے سائبر ٹیم نے بھارت ذرائع نے کہا کہ بھارتی فضائیہ شامل ہیں ہیک کیا کیا گیا کو ہیک
پڑھیں:
جنگ مسلط کی گئی تو مودی کو بتا دیں گے، ہم جھکنے والے نہیں، بلاول بھٹو
بھٹ شاہ: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر بھارت کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جنگ مسلط کی گئی تو مودی حکومت کو بتا دیں گے کہ پاکستانی قوم جھکنے والی نہیں ہے۔
**شاہ عبد الطیف بھٹائیؒ کے عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر رات کے اندھیرے میں جنگ مسلط کی، لیکن پاکستان نے جس دلیری اور حکمت سے جواب دیا، وہ تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔
پاکستان نے جنگ شروع نہیں کی، لیکن ختم ضرور کی
انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ ہم نے کبھی جنگ کا آغاز نہیں کیا، لیکن جب بھی جنگ ہم پر تھوپی گئی، ہم نے اسے عزت اور جرات سے ختم کیا۔ بلاول نے الزام لگایا کہ عبرتناک شکست کے بعد بھارت نے ایک اور بزدلانہ قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان کے پانی پر حملہ کیا ہے۔
سندھ طاس معاہدے کی معطلی، سندھو پر سب سے بڑا حملہ
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا سندھو دریا پر تاریخ کا سب سے سنگین حملہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف پانی کا مسئلہ نہیں، بلکہ یہ ہماری تاریخ، ثقافت اور بقاء پر حملہ ہے۔
کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ مودی حکومت سندھو کا پانی روکنے یا ڈیم بنانے کی دھمکی دے گی، لیکن ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
عوام میں طاقت ہے، ہم اپنے دریا واپس لے سکتے ہیں
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستانی عوام میں اتنی طاقت، ہمت اور اتحاد ہے کہ اگر بھارت باز نہ آیا تو ہم اپنے چھ کے چھ دریا واپس لے لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر سفارتی مہم کے ذریعے دنیا کو بھارت کی آبی جارحیت سے آگاہ کیا ہے۔
پانی ہماری زندگی کی لکیر ہے، کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا
بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ پانی 24 کروڑ پاکستانیوں کی لائف لائن ہے، اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف پاکستان دنیا بھر میں اپنی آواز بلند کرتا رہے گا۔
Post Views: 6