بھارت کوامریکہ کی جانب سے جھٹکے پر جھٹکا ، ایک اور بری خبر آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل سے بھارت میں آئی فونز تیار نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی صدر کے مطابق انہوں نے ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک سے کہا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ ٹیکنالوجی کمپنی اپنی پراڈکٹس بھارت میں تیار کرے۔
خیال رہے کہ حالیہ برسوں میں ایپل نے چین میں ڈیوائسز کی پروڈکشن پر انحصار کم کرنے کے لیے بھارت میں سرمایہ کاری بڑھائی ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ‘گزشتہ روز مجھے ٹم کک کے ساتھ کچھ مسئلہ ہوا تھا، میں نے انہیں کہا کہ میرے دوست میں نے آپ کے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا، آپ یہاں 500 ارب ڈالرز لانے والے تھے مگر اب میں نے سنا ہے کہ آپ سب کچھ بھارت میں بنا رہے ہیں اور میں نہیں چاہتا کہ ایسا ہو’۔
ایپل نے فروری 2025 میں امریکا میں 500 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب ایپل کمپنی بھارت میں آئی فونز کی پروڈکشن کو آئندہ چند برسوں میں بڑھانا چاہتی ہے۔
ابھی 90 فیصد آئی فونز چین میں اسمبل ہوتے ہیں مگر کمپنی آئندہ چند برسوں میں 25 فیصد فونز بھارت میں تیار کرنا چاہتی ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ‘میں نے ٹم کک سے کہا کہ ہم نے آپ کے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا اور چین میں جو پلانٹس آپ نے تعمیر کیے انہیں قبول کیا، مگر ہم بھارت میں ان کی تعمیر میں دلچسپی نہیں رکھتے، بھارت اپنا خیال خود رکھ سکتا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ آپ امریکا میں ان کی تعمیر کریں’۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایپل کی جانب سے امریکا میں پروڈکشن کو بڑھایا جائے گا، تاہم انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
ایپل کی جانب سے فی الحال صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔
امریکی صدر نے یہ بیان اس وقت دیا جب واشنگٹن کی جانب سے بھارت سے تجارتی تعلقات پر بات چیت کی جا رہی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت سب سے زیادہ ٹیرف والے ممالک میں سے ایک ہے اور اس کی جانب سے جس ڈیل کی پیشکش امریکا کو کی گئی ہے اس سے عندیہ ملتا ہے کہ وہ امریکا سے کوئی ٹیرف نہیں لینا چاہتے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر نے اپریل میں بھارتی مصنوعات پر 26 فیصد ٹیرف کے نفاذ کا اعلان کیا تھا جس پر عملدرآمد جولائی تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: امریکی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت میں کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان کے یوم آزادی پر امریکی وزیر خارجہ اور کانگریس اراکین کی مبارکبادیں
واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی پر پاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ امریکا، انسدادِ دہشت گردی اور تجارت کے فروغ کے لیے پاکستان کے اقدامات کو سراہتا ہے۔
مارکو روبیو نے مزید کہا کہ امریکا اور پاکستان نئے اقتصادی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، جن میں اہم معدنیات، ہائیڈروکاربن اور کاروباری شراکت داری شامل ہیں۔
ان کے مطابق اس تعاون سے دونوں ممالک کے عوام کے لیے خوشحال مستقبل کی راہ ہموار ہوگی۔
یومِ آزادی کے موقع پر امریکی کانگریس کے ارکان اور یورپی یونین کی سفیر ریینا کیونکا نے بھی پاکستان کو نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجے۔
کانگریس رکن جوڈی چو نے پاکستانی کمیونٹی کو امریکا کا فخر قرار دیا، جبکہ رکن کانگریس زولوف گرن نے کہا کہ سیلیکون ویلی پاکستانی امریکیوں کی سرگرم کمیونٹی کا گھر ہے۔