راولپنڈی :جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد کنول شوذب کو امریکا جانے کی اجازت نہ مل سکی، عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء کی درخواست خارج کردی۔

رارلپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے پی ٹی آئی رہنماء کنول شوذب کی بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء کو بیرون ملک جانے سے روک دیا، درخواست مسترد کردی۔

پراسیکیوٹر جنرل ظہیر شاہ نے عدالت کو بتایا کہ کنول شوذب کیخلاف صرف راولپنڈی میں 9 مئی کے 12 مقدمات درج ہیں، صرف ایک مقدمے میں ان پر فرد جرم عائد ہوئی، 11 ابھی باقی ہیں۔

پراسیکیوٹر جنرل نے مزید کہا کہ فرد جرم عائد کرنے کیلئے ملزمہ کی حاضری ضروری ہے، اگر ملزمہ بیرون ملک چلی گئی تو ٹرائل میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے۔

پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت کو بتایا کہ فیملی کا کوئی اور فرد امریکا جاکر بیٹے کی گریجویشن تقریب میں شرکت کرسکتا ہے، 9 مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت پر سپریم کورٹ کی ڈائریکشن بھی آچکی ہے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بیرون ملک کنول شوذب

پڑھیں:

غیرت کے نام پر 17 سالہ سدرہ بی بی قتل کیس: قتل کا فتویٰ دینے والے جرگہ سربراہ کی ضمانت مسترد

راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کی حدود میں غیرت کے نام پر 17 سالہ سدرہ بی بی قتل کیس میں قتل کا فتویٰ دینے والے جرگہ سربراہ سیف الرحمان خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔

اس کے علاوہ عدالت نے سیکریٹری قبرستان راشد محمود کی ضمانت درخواست بھی مسترد کردی، عدالت نے کہا کہ مسلم لیگی راہنما سیف الرحمان مرکزی ملزم نے قتل کا فتوی دیا، قتل کا فتویٰ دینا غیر قانونی، غیر آئینی اور جرم ہے۔

عدالت نے کہا کہ ملزم سیکریٹری قبرستان نے تدفین کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کی، دونوں بادی النظر میں قتل کے براہ راست زمہ دار ملزمان ہیں۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرحت جبیں نے فیصلہ سنایا، تھانہ پیرودھائی پولیس نے 21 جولائی کو مقدمہ درج کیا اور ڈیڈ باڈی برآمد کی، تمام ملزمان کے خلاف چالان عدالت پیش کر دیا گیا۔

عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لئے تمام ملزمان کی اڈیالہ جیل سے طلبی کرلی۔

متعلقہ مضامین

  • جج کیخلاف سوشل میڈیا مہم سے متعلق کیس: ڈائریکٹر اور مشیراینٹی کرپشن کے پی کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • غیرت کے نام پر 17 سالہ سدرہ بی بی قتل کیس: قتل کا فتویٰ دینے والے جرگہ سربراہ کی ضمانت مسترد
  • خاتون کو نیم برہنہ کرکے تشدد، ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد
  •  امریکی سرپرستی میں پیش کیا جانے والا نام نہاد غزہ امن منصوبہ مسترد کرتے ہیں، صہیب عمار صدیقی
  • کراچی؛ خاتون کو نیم برہنہ کرکے تشدد کرنے کا مقدمہ، ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد
  • عمران خان کو سزا سنانے والے جج کیخلاف پروپیگنڈا، ملزم کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد
  • ایمان مزاری سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • 4 ماہ سے لاپتا 2 بھائیوں میں سے ایک عدالت پہنچ گیا
  • آشا بھوسلے کو عدالت سے انصاف مل گیا؛ حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں
  • عدالت میں کوئی تقسیم نہیں، کسی کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے، جسٹس محسن اختر کیانی ، ایمان مزاری کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ