Jang News:
2026-07-24@09:00:52 GMT

امید ہے بانیٔ پی ٹی آئی جَلد رہا ہو جائیں گے: اسد قیصر

اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT

امید ہے بانیٔ پی ٹی آئی جَلد رہا ہو جائیں گے: اسد قیصر

---فائل فوٹو 

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم انصاف کے لیے عدالتوں کی طرف دیکھ رہی ہے، امید ہے بانیٔ پی ٹی آئی جلد رہا ہو جائیں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ظلم کی اندھیری رات ختم ہو گی، بانیٔ پی ٹی آئی پر جتنے بھی کیسز ہیں ان کی کوئی بنیاد نہیں۔

اسد قیصر کا کہنا ہے کہ حالتِ جنگ میں اپنی سیاسی سرگرمیوں کو روک دیا تھا، ہم جو بھی کریں گے آئین و قانون کے مطابق کریں گے۔

واضح رہے کہ بھارت کے ساتھ جاری کشیدگی میں امریکی مداخلت سے ہونے والی جنگ بندی کے باعث تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کی پیرول پر رہائی کے امکانات تاریک ہو گئے۔ 

جنگ بندی کے بعد عمران خان کی پیرول پر رہائی کے امکانات تاریک ہوگئے

اسلام آباد بھارت کے ساتھ جاری جنگ میں امریکی.

..

خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اپنے وکیل قومی اسمبلی کے رکن لطیف کھوسہ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں گزشتہ ہفتے درخواست دائر کی تھی۔

ان کا درخواست میں کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں 190ملین پاؤنڈ کے مقدمے میں سزا میں قید عمران خان اور ان کی اہلیہ کی زندگیوں کو بھارتی ڈرونز حملوں کے باعث خطرات لاحق ہیں اس بنا پر انہیں پیرول پر رہا کیا جائے تاکہ وہ کسی محفوظ جگہ منتقل ہوسکیں۔ 

ہائی کورٹ نے یہ درخواست فنی وجوہ سے واپس کر دی تھی کیونکہ اس میں عمران اور نیب کو فریق ہی نہیں بنایا گیا تھا۔

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھے روز بھی اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 24 جولائی کیلیے اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نئی بھرتیوں سے روک دیا
  • سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی