ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چاند پر 12 کروڑ برس پہلے تک فعال آتش فشاں موجود تھے۔

یہ تحقیق چاند کی سطح پر پائے جانے والے چھوٹے چھوٹے شیشے کے ٹکڑوں پر مبنی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ چاند پر نسبتاً تھوڑا عرصہ قبل تک آتش فشاں فعال تھے۔

چاند پر شیشے کے یہ ٹکڑے 2020 میں چینی مشن چینگ ای 5 نے دریافت کیے تھے۔

محققین نے چاند سے لائے جانے والے مٹی کے نمونوں میں 3000 سے زائد شیشے کے باریک ٹکڑوں کا معائنہ کیا اور ان کی کیمیائی ترتیب اور طبعی ساخت کا جائزہ لیا۔

محققین کو معلوم ہوا کہ ان ٹکڑوں میں سے تین آتش فشاں سے آئے تھے جبکہ ڈیٹنگ کرنے سے یہ بات علم میں آئی کہ یہ ٹکڑے تقریباً 12 کروڑ 30 برس پرانے تھے۔

آتش فشاں پھٹنے کے اس واقعے کی ماضی میں سب سے قریب (یعنی 12 کروڑ برس قبل) ہونے کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چاند پر شیشے کے

پڑھیں:

پاکستان شاہینز کی ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے سنسنی خیز فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست

دوحا:

پاکستان نے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے فائنل میں مقررہ اوورز میں سنسنی مقابلے کے بعد سپر اوور میں زبردست بیٹنگ اور بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو شکست دے کر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

دوحہ میں کھیلے گئے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے فائنل میں بنگلہ دیش اے ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان شاہینز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور پاکستانی بیٹرز اچھی بیٹنگ میں ناکام رہے۔

پاکستان شاہینز کی ابتدائی دو وکٹیں صرف دو رنز پر گر گئیں، جس کے بعد دیگر بیٹرز دباؤ میں نظر آئے اور خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے، اوپنر یاسر خان اور تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے محمد فائق کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

ٹورنامنٹ میں شان دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے معاذ صداقت نے 18 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عرفات منہاس 25 رنز بنا سکے جبکہ کپتان عرفان خان نیازی بھی ناکام رہے اور صرف 9 رنز بناپائے۔

پاکستان شاہینز کی جانب سے سعد مسعود نے 26 گیندوں پر 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 38 رنز بنائے اور ٹیم کو مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 125 رنز بنانے میں مدد دی۔

بنگلہ دیش اے کے ریپن مینڈول نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں، رکیب الحسن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے فائنل میں ایک آسان ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ شروع میں لڑکھڑاگئی اور 44 رنز میں 4 وکٹیں گرگئیں، اوپنر حبیب الرحمان سوہان نے 26 رنز کی اننگز ضرور کھیلی۔

ایس ایم مہروب نے 19 اور رکیب الحسن نے 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو میچ پر پاکستان کی گرفت مضبوط ہوئی اور ایسا لگا کہ پاکستان باآسانی فائنل جیت جائے گا لیکن بنگلہ دیش کی آخری وکٹ نے تمام اندازے غلط ثابت کردیے۔

عبدالغفار ثقلین اور ریپن منڈول نے بالترتیب 16 اور 11 رنز بنا کر پاکستان کو مشکلات سے دو چار کرتے ہوئے اسکور برابر کردیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 125 رنز بنا لیے۔

احمد دانیال نے آخری اوور میں اچھی بولنگ ضرور کی لیکن ثقلین نے ان کو آسان راستہ نہیں دیا اور رنز برابر کردیے، جس کے بعد میچ کا نتیجہ سپر اوور میں ہوا۔

بنگلہ دیش اے نے سپراوور میں پہلے بیٹنگ کی اور دو وکٹوں پر 6 رنز بنائے، احمد دانیال نے سپر اوور میں بھی بہترین بولنگ کی اور دونوں وکٹیں حاصل کی۔

سعد مسعود اور معاذ صداقت نے سپر اوو میں پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کی اوربالترتیب 5 اور ایک رن کے ذریعے بغیر کسی نقصان کے پانچویں گیند پر 8 رنز بنا کر پاکستان کو تیسری مرتبہ ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کا چیمپیئن بنا دیا۔

پاکستان شاہینز نے اس سے قبل 2019 اور 2023 میں ایشیاکپ رائزنگ اسٹارز کپ جیت لیا تھا۔

پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے ٹیم کے درمیان ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے فائنل میں ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • دہشتگردوں کیخلاف رواں برس ہونیوالے آپریشنز کی تفصیلات جاری ،سب سے زیادہ انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کس صوبے میں کیے گئے؟ جانیے
  • وٹامن ڈی کی کمی سے ذیابیطس کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف
  • رونالڈو کی مہارت کے پیچھے کیا راز ہے؟ تحقیق میں حیران کن انکشافات
  • ایتھوپیا میں آتش فشاں پھٹنے کا واقعہ، پاکستانی فضائی حدود سے متعلق پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے کیا کہا؟
  • اسلام آباد:وزیراعظم شہازشریف سے سبکدوش ہونیوالے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا الوداعی ملاقا ت کررہے ہیں
  • یورپ میں مکڑیوں کا سب سے بڑا جال دریافت
  • محکمہ موسمیات پاکستان کا ایتھوپیا کے آتش فشاں سے متعلق الرٹ جاری
  • زمین سے کس پراسرار سیارے کے تصادم نے چاند کو جنم دیا؟ سائنسدانوں کو بالآخر سراغ مل گیا
  • پاکستان شاہینز کی ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے سنسنی خیز فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست
  • بچوں کے لیے محدود اسکرین ٹائم صحت مند بھی ہو سکتا ہے، تحقیق