کبیروالا، شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام ''بنیان مرصوص سیمینار'' 20مئی کو ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
سیمینار کے میزبان شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی سینیئر نائب صدر مبشر حسن بھٹہ کے مطابق سیمینار کا مقصدر پاک فوج سے اظہار یکجہتی ، شہداء کو خراج تحسین اور پوری دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پاکستانی قوم وطن کے دفاع کے لیے متحد ہے، پوری قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے سینیئر نائب صدر مبشر حسن بھٹہ کے زیراہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور کامیاب آپریشن کی مناسبت سے ''بنیان مرصوص سیمینار'' 20مئی کو کبیروالا پریس کلب میں منعقد ہوگا، سیمینار کی صدارت صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب علامہ سید عامر عباس ہمدانی کریں گے، جبکہ سیمینار سے تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام، وکلا، صحافی، تاجر نمائندگان، اور دانشوران خطاب کریں گے۔ سیمینار کے میزبان شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی سینیئر نائب صدر مبشر حسن بھٹہ کے مطابق سیمینار کا مقصدر پاک فوج سے اظہار یکجہتی، شہداء کو خراج تحسین اور پوری دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پاکستانی قوم وطن کے دفاع کے لیے متحد ہے، پوری قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو سیریز جیتنے پر مبارکباد
وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی اور ٹیم کی تعریف کی۔
Very well-played boys in Green!
Congratulations to our team for a brilliant performance against South Africa.
My commendation for Chairman PCB @MohsinnaqviC42 and his team for their great efforts.
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کامیابی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے جیت کے لیے جس عزم، محنت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، وہ قابل تحسین ہے۔ امید ہے کرکٹ ٹیم وننگ ٹریک کو برقرار رکھے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین مچیز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔