سیاسی جماعتوں کے قائدین کی ملاقاتیں اور ملکی سلامتی پر مشاورت جاری رہنی چاہیے، گورنر پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
گورنر پنجاب سلیم حیدر— فائل فوٹو
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے قائدین کے درمیان ملاقاتیں اور ملکی سلامتی کے امور پر مشاورت جاری رہنی چاہیے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے جنرل سیکریٹری استحکام پاکستان پارٹی پنجاب شعیب صدیقی کی ملاقات ہوئی، رکن قومی اسمبلی موسیٰ گیلانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی و دفاعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر پنجاب سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ تمام اداروں کو اپنے اپنے احتساب کی ضرورت ہے۔
گورنر پنجاب نے صدر آئی پی پی عبد العلیم خان کی زیر قیادت پارٹی کی خدمات کا اعتراف کیا۔
اس موقع پر شعیب صدیقی نے گورنر کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاک فوج کے بھرپور جوابی وار سے خطے سے لمبی جنگ کے خطرات ٹل گئے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی اشتعال انگیزی کے باوجود پاک آرمی نے تحمل کا دامن نہیں چھوڑا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گورنر پنجاب سلیم حیدر
پڑھیں:
کشمیر میں جاری عوامی احتجاج پر صحافی حیدر شیرازی کا خصوصی انٹرویو
جیو نیوز سے وابستہ صحافی حیدر شیرازی کا کہنا تھا کہ مہاجرین کی بارہ سیٹیں ہی اصل فساد کی جڑ ہیں، جن کی وجہ سے دو سال میں دو مرتبہ عدم اعتماد کا سبب بنیں، حکومت ہوش کے ناخن لے، کشمیریوں کے جذبات سے نہ کھیلا جائے، کشمیر کی موجودہ صورتحال سے دشمن ملک بھارت بھرپور فائدہ اٹھا رہا ہے۔ متعلقہ فائیلیںحیدر شیرازی کا تعلق آزاد جموں و کشمیر کے ضلع باغ سے ہے۔ وہ ایک متحرک اور باصلاحیت صحافی ہیں، جو میدانِ صحافت میں اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور حقائق پر مبنی رپورٹنگ کے لیے جانے جاتے ہیں۔ جیو نیوز میں شمولیت سے قبل، حیدر شیرازی جی ٹی وی سے وابستہ رہے، جہاں انہوں نے مختلف قومی و علاقائی موضوعات پر اپنی صحافتی خدمات انجام دیں۔ اپنے علاقے کی آواز قومی سطح تک پہنچانے کا جذبہ رکھنے والے حیدر شیرازی صحافت کے ذریعے کشمیر کے سماجی، سیاسی اور انسانی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ اسلام ٹائمز نے کشمیر میں جاری حالیہ احتجاج پر حیدر شیرازی کا خصوصی انٹرویو کیا ہے، جس میں موجودہ تحریک کے مطالبات اور جاری صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial