کراچی، علماء قتل کیس میں ملزمان کو 4 مرتبہ سزائے موت اور عمر قید کی سزا سنا دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
ملزمان پر مفتی غلام اکبر اور مفتی کامران حسین کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ عدالت نے سید عباس حسین عرف عاشر اور عباس جعفری کو قتل کیس میں بری کر دیا۔ عدالت نے ملزم عباس عرف عاشر کو سندھ اسلحہ ایکٹ میں 5 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے گلشن اقبال میں 2 علماء کرام کے قتل کیس میں ملزم سید محسن عرف طلحہ عرف پاگل کو 4 مرتبہ سزائے موت اور دوسرے ملزم زین العابدین عرف سنی کو 4 مرتبہ عمر قید کی سزا سنا دی۔ رپورٹ کے مطابق کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 6 نے گلشن اقبال میں 2 علماء کرام کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ملزم سید محسن عرف طلحہ عرف پاگل کو 4 مرتبہ سزائے موت، جبکہ دوسرے ملزم زین العابدین عرف سنی کو 4 مرتبہ عمر قید کی سزا کا حکم دیدیا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 5، 5 سال قید اور 50 ہزار جرمانہ بھی عائد کیا۔ عدالت نے ملزم محسن عباس عرف پاگل کو 40 لاکھ روپے بطور ہرجانہ مقتولین کے اہلخانہ کو دینے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ہرجانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کو ایک سال قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔
ملزمان پر مفتی غلام اکبر اور مفتی کامران حسین کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ عدالت نے سید عباس حسین عرف عاشر اور عباس جعفری کو قتل کیس میں بری کر دیا۔ عدالت نے ملزم عباس عرف عاشر کو سندھ اسلحہ ایکٹ میں 5 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالتی فیصلے کے فورا بعد تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کیخلاف قاری حمد اللہ نے 23 اگست 2016ء کو مقدمہ درج کرایا تھا، ملزمان کے 2 ساتھی مفرور ہیں۔ ملزمان کیخلاف گلشن اقبال پولیس نے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عدالت نے ملزم قتل کیس میں قید کی سزا کو 4 مرتبہ سال قید کو قتل
پڑھیں:
ناشتے کا بل مانگنے پر ملزم نے دکاندار کے بچوں پر گرم دودھ پھینک دیا، چاقو سے حملہ
لاہور:ناشتے کا بل مانگنے پر ملزم نے دکاندار کے بچوں پر گرم دودھ پھینک دیا اور چاقو سے حملہ بھی کیا۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں ناشتے کا بل مانگنے پر دکاندار کے بچوں پر شدید تشدد کیا گیا۔ مدعی مقدمہ گل زر خان نے بتایا کہ ملزم امجد نے بقایا جات اور ناشتہ بل مانگنے پر ساتھیوں مرتضیٰ، عادل، رضا اور دیگر 7 سے زائد افراد کے ساتھ حملہ کر دیا۔
مدعی نے بتایا کہ ملزم امجد نے غصے میں آ کر گرم دودھ دکاندار کے 2 بیٹوں عمر شہزاد اور عباد پر پھینک دیا، جس سے دونوں جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ملزمان نے چاقو کے وار کر کے 2 دیگر بیٹوں نصیب اور گل شاہد کو بھی زخمی کیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔
مقدمے کے مطابق ملزمان جاتے ہوئے دکان سے 55 ہزار روپے نقدی اور ایک موبائل فون بھی لوٹ کر لے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔