UrduPoint:
2025-05-15@20:07:13 GMT

عمران خان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا .اعظم سواتی

اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT

عمران خان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا .اعظم سواتی

پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 15 مئی ۔2025 )تحریک انصاف کے راہنما اور سابق وفاقی وزیراعظم سواتی نے کہا ہے کہ ہمارا لیڈر سلاخوں کے پیچھے ہے، عمران خان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا پشاور ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ملک کا ہر ادارہ تباہ ہوچکا ہے.

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہمارا لیڈر جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے خطے کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی ہٹلر سے بھی بدتر ہے جب کہ چین نے دوستی کا حق ادا کیا ہے میں دل کی گہرائیوں سے چین کے صدر کو سلام پیش کرتا ہوں. انہوں نے کہا کہ آرمی چیف عوام کی خواہشات کی تکمیل کے لیے عمران خان کو رہا کریں پی ٹی آئی کے بے گناہ قیدیوں کو رہا کیا جائے اپنے لیڈر کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا قبل ازیں اعظم سواتی کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی نے سماعت کی ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ عدالت کے حکم پر عملدرآمد ہوگیا ہے بعد ازاں عدالت نے حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ کے بعد کیس نمٹا دیا.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

عمران پے رول رہائی، مریم نوازسے درخواست کرناہوگی

اسلام آباد(طارق محمود سمیر ) پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہونے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مسئلہ کشمیر کے حل اور نیوٹرل مقام پر
مذاکرات شروع کرانے کے اعلانات کے بعد پاکستان کے اندر امریکی صدر کے بیان پر اطمینان کا اظہار کیا جارہا ہے ، امریکہ کی تمام ایڈمنسٹریشن اورحکومت پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے پر زور دے رہی ہے لیکن بھارت کے اندر نریندر مودی جنہیں سرینڈر مودی بھی کہا جارہا ہے وہ بڑے پریشان ہیں اور ان کے خلاف وہی انڈین میڈیا جو 10مئی سے پہلے تک اسلام آباد میں قبضے اور کراچی پورٹ میں تباہی کی باتیں کر رہا تھااور جھوٹا پروپیگنڈا پھیلا رہا تھااب وہی مودی کو آڑھے ہاتھوں لے رہا ہے اور ساری ناکامیوں کا ذمہ دار مودی کو قرار دے رہا ہے ،پاکستان فوج کی کامیابی ،چینی ٹیکنالوجی کو سراہ رہے ہیں اور تعریفیں کر رہے ہیں ،وہی بھارت جو کہتا تھاکہ مسئلہ کشمیر ہم نے 5اگست 2019کو بھارتی آئین میں ترمیم کر کے دفن کردیا اب وہ مسئلہ کشمیر دوبارہ زندہ ہوگیا ہے اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ بار بار مسئلہ کشمیر کے حل کی باتیں کر رہے ہیں اور پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی باتیں کر رہے ہیں ۔یہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے اور وہی انڈیا جو پہلے کہہ رہا تھا کہ مسئلہ کشمیر دفن ہوچکا ہے، اب بھارتی دفتر خارجہ کا ترجمان یہ کہہ رہا ہے کہ یہ دوطرفہ معاملہ ہے ،شملہ معاہدے کے تحت ،شملہ معاہدہ اپنی جگہ موجود ہے ، اقوام متحدہ کی قراردادیں اپنی جگہ موجود ہیں ،بھارت کو چاہئے کہ مزید بڑھکیں نہ مارے ،مودی الٹے سیدھے بیانات دینے کی بجائے مذاکرات کا عمل شروع کریں ، عالمی بینک کے صدر اجے بنگا نے بھی بیان دیا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ اس طریقے سے معطل نہیں ہوسکتا اوریہ بھی پاکستان کیلئے بڑا خوش آئند بیان ہے ، دورہ سعودی عرب کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی قیادت کو عشائیے پر اکٹھا بٹھا سکتا ہوں ،پھر سعودی ولی محمد بن سلمان نے بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے اور زوردیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات ہونے چاہیئں ۔ صدر ٹرمپ کا سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ کا دورہ کامیاب جارہا ہے ، سرمایہ کاری کے معاہدے ہو رہے ہیں ،دفاعی معاہدے ہورہے ہیں وہیں شام پر پابندیاں بھی ختم کردی گئی ہیں ، ایران کے حوالے سے بھی کہہ رہے ہیں کہ ایران دہشت گردی کی سرپرستی بند کرے، ہم معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، سعودی قیادت نے یہ بڑا زبردست اقدام اٹھایا کہ غزہ میں مکمل جنگ بندی ہونی چاہئے ،غزہ میں امدادی سامان پہنچنا چاہیے اس پر صدر ٹرمپ کو کوشش کرنی چاہیے اور معاملات کو آگے بڑھانا چاہیے ، پھر وزیراعظم شہبازشریف نے پسرور چھاؤنی سیالکوٹ بارڈر کا دورہ کیا ،آرمی چیف سید عاصم منیر،وزیردفاع خواجہ آصف ،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی ان کے ہمراہ تھے ، اس موقع پر انہوں نے پاک فوج کے حوصلوں اورجرات کی تعریف کی اور ٹینکوں کے اوپر کھڑے ہو کر پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے ،وزیراعظم کا یہ دورہ بڑا اہمیت کا حامل ہے اور آرمی چیف نے چند روز قبل ایک دورہ کیا تھا اور ٹینکوں پر کھڑے ہو کر بھارت کو للکار ا تھا ، پاک فوج کے جوانوں کی جرات کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے ،وزیراعظم ابھی مزید اس حوالے سے مختلف جگہوں کے دورے کریں گے ،سیاسی محاذ پر فی الحال خاموشی ہے ،پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات میں کچھ اختلافات کی باتیں سامنے آرہی ہیں ،جنید اکبر کا معاملہ ہو یا پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب کے علیمہ خان کے خلاف بیان کا کہ وہ پارٹی کے اندر کھل کر مداخلت کر رہی ہیں اور پی ٹی آئی کے اندر گروپ بندی ہے ،یہ کوئی ڈھکی چھپی بات بھی نہیں ہے ،ایک بیرسٹر گوہر کا گروپ ہے اوردوسری طرف سلمان اکرم راجہ کا گروپ ہے ، سلمان اکرم راجہ کو علیمہ خان کی حمایت حاصل ہے اور علیمہ خان اتنی مداخلت کر رہی ہیں کہ اسے پارٹی لیڈر شپ پریشان ہوتی ہے ،پی ٹی آئی لیڈر شپ کا کہنا ہے کہ علیمہ خان بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن ہیں اور بہن کی حد تک رہیں پارٹی کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کریں ، جنید اکبر کہہ رہے ہیں کہ تحریک چلانی ہے اس کیلئے متحرک ہو رہے ہیں اور پی اے سی کی چیئرمین شب بھی برقرار رہے گی ،اب دیکھنا یہ ہے کہ آئندہ چند روز میں عمران خان کے حوالے سے عدالتوں سے کیا فیصلہ آتا ہے ، بہر حال ان کی پے رول پر رہائی کی درخواست کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسترد کردیا ہے ، کیونکہ پے رول پر رہائی کا اختیار حکومت کے پاس ہے عدالت کے پاس نہیں اور متعلقہ فورم سے حکومت سے رجوع کیا جانا چاہیے ،پے رول پر رہائی کے احکامات قانون میں بالکل واضح ہیں ،اگر عمران خان پے رول پر رہائی چاہتے ہیں تو انہیں چاہئے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو درخواست دیں اور پھر وزیراعلیٰ پنجاب کے فیصلے کا انتظار کریں ،ماضی میں عمران خان کے دور حکومت میں نوازشریف اور شہبازشریف بھی جیل میں تھے تو انہیں بھی پے رول پر رہا کیا گیا، نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کا انتقال ہوا تو انہیں پانچ دن کے پے رول پر رہا کیا گیا تھا اورشہبازشریف جب جیل میں تھے تو ان کی والدہ محترمہ کا انتقال ہوا تو ان دنوں نوازشریف لندن میں تھے اور شہبازشریف کو پے رول پر رہا کیا گیا تھا،فی الحال عمران خان کی طرف سے ایسی کوئی کیفیت نظر نہیں آرہی ،ایک سیاسی ڈیل ہوسکتی ہے اس کیلئے کوئی بات آگے نہیں بڑھ رہی ،اب دیکھنا ہے کہ آئندہ چند روز میں کیا بڑی ڈویلمپنٹ متوقع ہیں ۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کا بانی چیئرمین کی رہائی کیلئے دوبارہ تحریک چلانے کا فیصلہ
  • عمران پے رول رہائی، مریم نوازسے درخواست کرناہوگی
  • پاک بھارت جنگ کے بعد کیا عمران خان کی رہائی کے امکانات بڑھ گئے ہیں؟
  • والد کی رہائی کیلئے امریکی صدر سے مدد کی درخواست کرینگے، عمران خان کے بیٹوں کا اعلان
  • سپریم کورٹ نے سابقہ فاٹا اور پاٹا میں سیلز ٹیکس ترمیمی ایکٹ بحال کر دیا
  • جو اعتراضات لگے ہیں میں ان پر آرڈر پاس کروں گا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست پر ریمارکس
  • نو مئی مقدمات،پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، اسد عمر، اعظم سواتی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
  • معرکہ حق میں اسکواڈرن لیڈر عثمان سمیت 11 جوان اور 40 شہری شہید ہوئے، آئی ایس پی آر
  • میرے لیڈر نے ہمیشہ یہی بات کی ہے کہ یہ فوج بھی میری ہے اور یہ ملک بھی میرا ہے، اعظم سواتی