کراچی: باپ کو مبینہ طور پر قتل کرنے والے بیٹے 5 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی میں باپ کو مبینہ طور پر قتل کرنے والے بیٹوں کو 5 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی میں بیٹوں کے خلاف باپ کو مبینہ طور پر قتل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزمان دونوں بھائیوں کو عدالت میں پیش کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی شناخت خاور انجم کے نام سے ہوئی ہے
عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ ملزمان نے اپنے باپ کو کیوں مارا؟
تفتیش افسر نے کہا کہ ملزمان نے بتایا ہے کہ باپ بچپن سے انہیں مار پیٹ کرتا تھا۔
عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر کیس کی پیش رفت رپورٹ پیش کی جائے۔
پولیس نے کہا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ جوہر آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: باپ کو
پڑھیں:
بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کے وارنٹ گرفتاری جاری ، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
خاور مانیکا اور بشریٰ بی بی کے چھوٹے بیٹے موسیٰ مانیکا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق موسیٰ مانیکا 17 جولائی 2025 کو اپنے گھر پر معمولی تنازع کے دوران گھریلو ملازم پر تشدد کے کیس میں مرکزی ملزم ہیں۔
جج نے پاکپتن صدر پولیس کو یہ حکم دیا کہ وہ موسیٰ مانیکا کو گرفتار کرکے 19 نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔
یہ مقدمہ صدر پولیس اسٹیشن میں اس وقت درج کیا گیا تھا، موسیٰ نے 18 سالہ ملازم علی بہادر پر اجازت کے بغیر کمرے سے چادریں اتارنے پر غصے میں فائرنگ کردی تھی۔
بعد ازاں پولیس کو کال کی گئی، جس پر پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی، انہیں حراست میں لیا اور واقعے میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کیا تھا۔