ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز مہم میں ملوث 5 ملزمان کیخلاف مقدمات درج
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ریاستی اداروں کے خلاف مہم جوئی پر کارروائی کر کے 5 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔
ترجمان کے مطابق مقدمے میں عادل راجہ، معید پیرزادہ، محمد عمر، نذیر بٹ اور احمد نورانی ملزمان نامزد ہیں۔ یہ نامزد ملزمان سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن پراپیگنڈے میں ملوث ہیں۔
ملزمان پر حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران جھوٹا اور اشتعال انگیز مواد شیئر کرنے کا الزام ہے۔
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر.
مقدمے کے متن کے مطابق افواج پاکستان، ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹا اور اشتعال انگیز مواد شیئر کیا گیا۔ ملزمان مسلسل سوشل میڈیا پر جھوٹے اور گمراہ کن مواد کی تشہیر میں ملوث رہے۔
مقدمے کے مطابق یہ مواد ریاستی اداروں، خصوصاً افواج پاکستان اور اعلیٰ حکام کے خلاف نفرت انگیزی کا باعث ہے۔ سوشل میڈیا پر پھیلایا گیا یہ مواد عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کا بھی باعث ہے۔
ملزمان نے عوام میں انتشار، بےچینی، ریاست کے خلاف بداعتمادی پیدا کرنے کی کوشش کی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ این سی سی آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کردی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ریاستی اداروں سوشل میڈیا پر مقدمات درج کے خلاف
پڑھیں:
کراچی: غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
کراچی:ایف آئی اے کراچی زون نے ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث افراد کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل اور کمرشل بینکنگ سرکل کی جانب سے کراچی کے علاقوں صدر اور آرم باغ میں کی گئی کارروائیوں کے دوران ملزمان وقاص چندا، سجاد حسین اور عثمان آفریدی کو حراست میں لیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4 کروڑ 35 لاکھ روپے اور 2 ہزار سعودی ریال برآمد ہوئے۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزمان طویل عرصے سے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں ملوث تھے۔
کارروائی کے دوران ملزمان سے موبائل فونز، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق دستاویزات اور دیگر شواہد بھی برآمد کرلیے گئے۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان برآمد شدہ کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔