حکومت پنجاب نے والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کی ڈائریکٹر تانیہ قریشی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو شوکاز جاری کر دیا۔

تانیہ قریشی پر شوکاز میں بدانتظامی، بددیانتی اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر والڈ سٹی اتھارٹی اویس کو بھی شوکاز جاری کیا گیا ہے۔

انہین جاری کردہ شوکاز میں نجی تقریبات کے انعقاد کی اجازت دینے کو بھی عدالتی حکم عدولی قرار دیا گیا ہے۔

شوکاز کا جواب نہ دینے کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف یکطرفہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

اطہر مسعود نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل کا چارج سنبھال لیا

لاہور:

صوبہ پنجاب کے سینئر اور تجربہ کار بیوروکریٹ محمد اطہر مسعود نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل کے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا۔

محمد اطہر مسعود اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو، ڈائریکٹر جنرل انسپکشن پبلک پراسیکیوشن، ڈائریکٹر جنرل لیگل ایڈ پبلک پراسیکیوشن اور ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور سمیت متعدد اہم اور کلیدی عہدوں پر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔

پنجاب آرٹس کونسل کے نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی حیثیت سے محمد اطہر مسعود فنونِ لطیفہ کے فروغ، ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ اور فنکار برادری کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کر چکے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کی ثقافتی وراثت اور فنون کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عدالت نے متنازع بیان پر عارف علوی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست نمٹادی
  • پی ٹی آئی ایم پی اے امتیاز محمود شیخ کی رکنیت معطلی کے خلاف درخواست  خارج   
  • اطہر مسعود نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل کا چارج سنبھال لیا
  • کیا محسن نقوی وزیراعظم بننے کے خواہش مند ہیں؟ اسحاق ڈار نے بتا دیا
  • سابق صدر عارف علوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست نمٹا دی گئی
  • زیارت: مغوی اسسٹنٹ کمشنر اور بیٹے کی بازیابی میں مدد پر نقد انعام کا اعلان
  • چیف جسٹس اور وزیر خزانہ کی ملاقات، قانون کی حکمرانی کیلئے مشترکہ کاوشوں پر زور
  • پنجاب میں ممکنہ سیلاب کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کی وارننگ
  • لاہور؛ اسٹیج ڈراموں میں فحش رقص اور نامناسب لباس پر اداکاراؤں کو انتباہی نوٹس
  • اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ کی جانب سے عمران خان کی جائیداد کی مبینہ نیلامی کا اشتہار جاری