بھارت کے منفی رویے کی وجہ سے سیز فائر خطرے میں ہے، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارت کے منفی طرز عمل کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر متاثر ہو سکتا ہے، جو خطے اور دنیا کے لیے خطرناک ہوگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حالیہ کشیدگی میں پاکستان نے عسکری اور سفارتی سطح پر اہم کامیابیاں حاصل کیں اور دنیا پر واضح کیا کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا مگر دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
بلاول بھٹو کے مطابق، مذاکرات میں مسئلہ کشمیر کی شمولیت پاکستان کی بڑی سفارتی فتح ہے، جبکہ بھارت ہمیشہ اسے اندرونی معاملہ قرار دیتا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سیز فائر کو امن کی بنیاد بنانا چاہتا ہے اور تمام تنازعات، بشمول کشمیر، مذاکرات سے حل کرنے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے پیلگام واقعے پر غیرجانبدار تحقیقات کی پیشکش کی ہے، جبکہ بھارت پر دریا سندھ کے پانی کو ہتھیار بنانے اور دہشتگردی میں ملوث ہونے کے الزامات بھی موجود ہیں۔
بلاول بھٹو کے مطابق موجودہ صورتحال میں چین، ترکیہ اور سعودی عرب کا کردار قابل تحسین ہے، اور بھارت کا مذاکرات پر آمادگی ظاہر کرنا پاکستان کی سفارتی فتح ہے۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو
پڑھیں:
اکتوبر کو چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے مہینے کے طور پر منایا جائیگا: آصفہ بھٹو
لاہور( نمائندہ خصوصی)اکتوبر کو عالمی سطح پر چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے مہینے کے طور پر منایا جارہا ہے۔یہ مہینہ چھاتی کے کینسر کی روک تھام اور جلد تشخیص اور اس بیماری سے متاثرہ افراد کی مدد کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔بریسٹ کینسر سے آگاہی کے مہینے کے آغاز پر اپنے پیغام میں خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے خواتین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی صحت اور تندرستی کو ترجیح دیتے ہوئے بریسٹ کینسر کو سنجیدگی سے لیں۔انہوں نے کہا کہ چھاتی کا کینسر پاکستان میں خواتین میں سب سے عام کینسر ہے جس سے ہر نومیں سے ایک خاتون کو اپنی زندگی میں متاثر ہونے کا خدشہ لاحق ہوتا ہے۔آصفہ بھٹو زرداری نے خواتین کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ باقاعدگی سے اپنا معائنہ کرائیں اور تیس سال کی عمر کے بعد کلینکل چیک اپ کرائیں۔انہوں نے کہا کہ خاندانوں، برادریوں اور مجموعی طور پر معاشرے کو خواتین کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا چاہیے اور بروقت طبی امداد حاصل کرنے میں ان کی مدد کرنی چاہیے۔