لاہور (ندیم بسرا) بھارت کو شکست فاش دینے میں فوج کا پچیس کروڑ عوام نے ساتھ دیا۔ قوم پاک فوج کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ جھوٹ کا لبادہ اوڑھنے والے گجرات کے قصاب مودی کو دنیا نے رسوا ہوتے دیکھا۔ چین، ایران، ترکیہ اور آذربائیجان سمیت دوست ممالک کا شکریہ۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ اگر امریکہ کشمیر کا مسئلہ حل کر کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرے گا تو قوم اس کو نہیں مانے گی۔  پنجاب کو ایک بار پھر پیپلز پارٹی کا گڑھ بنائیں گے۔ بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری پنجاب کا محاذ سنبھالنے کو تیار ہیں۔ شہیدوں کی وارث جماعت پیپلز پارٹی کے کارکن بلاول بھٹو کو وزیراعظم پاکستان بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے نوائے وقت گروپ کے ہیڈ آفس کے دورے پر کیا۔ سردار سلیم حیدر خان نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان نے بھارت کو اس کے گھر پر شکست دی۔ اس پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ جس طرح آرمی چیف سید عاصم منیر سمیت پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد سدھو، پاک نیوی کے سربراہ اور جوانوں نے اس جنگ کے محاذ کو سنبھالا اور دشمن کو عبرتناک شکست دی وہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ اور سیاسی قیادت کے اعتماد کے ساتھ خصوصاً بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر سفارتی محاذوں پر قوم کا حوصلہ بلند رکھا اور تمام عالمی ذرائع ابلاغ کو پاکستان کے مثبت تاثر کو اجاگر کیا، یہ واقعی قابل ستائش ہے۔ اس جنگ میں پچیس کروڑ عوام خود ہتھیار لیکر بھارت کو شکست دینے کا جذبہ رکھتے تھے۔ چین نے ہمیں ٹیکنالوجی دی ہم اس کے شکر گزار ہیں مگر ہم نے اس کو ٹیسٹ کرکے چین کے دل بھی جیتے ہیںاور ان کا سر بھی فخر سے بلند کیا اور اس جنگ میں جن دوست ممالک نے ساتھ دیا وہ بھی قابل ستائش ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکہ کشمیر پر ثالثی کرانے کو تیار ہے اور اگر کشمیر کا مسئلہ حل ہونے کی شرط کے بدلے امریکہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات منوانے کی کوشش کرے تو قوم اس فیصلے کے خلاف اٹھ کھڑی ہوگی۔ کشمیر ہماری شہ رگ ہے، اس سے فائدہ اٹھانے کی کوئی غیر ملکی طاقت کوشش نہ کرے۔ پنجاب میں پیپلز پارٹی کی رونقیں بحال ہونے کو تیار ہیں۔ بلاول بھٹو اور آصفہ زرداری عنقریب ڈیرے گورنر ہائوس ڈالیںگے۔ دونوں نوجوان نسل کی نمائندگی کرنے والی قیادت پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔ وہ دن دور نہیں جب مرکزی قیادت اپنے کارکنوں اور نوجوان نسل کے درمیان ہوں گے، اس کے لئے مکمل لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت بلاول بھٹو اور آصفہ زرداری اپنی والدہ شہید بے نظیر بھٹو کی طرح اپنی لیڈرشپ، ورکرز اور نوجوان نسل کو جلدی ملنا شروع کریں گی اور یہی نوجوان نسل اور ورکرز شہیدوں کی وارث جماعت پیپلزپارٹی کو بلاول بھٹو کی صورت میں وزیراعظم پاکستان بنائیں گی۔ اس موقع پر نوائے وقت گروپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ سید احمد ندیم قادری نے نوائے وقت کے اس جنگ میں مثبت کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے نوائے وقت اور پیپلز پارٹی کی پرانی رفاقت کو بھی بیان کیا اور کہا کہ نوائے وقت نے پیپلز پارٹی کی تمام تحریکوں میں مثبت رپورٹنگ کی ہے۔ اس موقع پر ایڈیٹوریل انچارج سعید آسی، ڈائریکٹر مارکیٹنگ بلال محمود، میگزین ایڈیٹر خالد بہزاد ہاشمی، مدیر ماہنامہ پھول شعیب مرزا، نمائندہ خصوصی خاور سندھو سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نوجوان نسل نوائے وقت پارٹی کی

پڑھیں:

پرامن قوم ہیں ، ہم سے ٹکرانے والوں کو کاری جواب ملےگا ، بلاول بھٹو

 چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم پرامن قوم ہیں لیکن جو ہم سے ٹکرائے گا، اسے کاری جواب ملے گا۔ایک انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج کا دن تجدیدِ عہد کا دن ہے۔ جب بھی وطنِ عزیز کی بقا کو خطرہ لاحق ہوا تو پوری قوم نے افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی برتری فضا سے لے کر سمندر، پہاڑوں سے لے کر میدانوں تک مسلم ہے۔ قومی اتحاد اور افواجِ پاکستان کی بہادری ہی ملک کے استحکام اور دفاع کی ضمانت ہیں۔بلاول بھٹو نے سندھ طاس معاہدے کی بھارت کی جانب سے ممکنہ یکطرفہ معطلی کو ناقابلِ برداشت قراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے آبی حقوق پر کسی قسم کے حملے کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا اور اس کا بھرپور دفاع کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی سیکریٹری خارجہ کی ملاقات
  • پرامن قوم ہیں ، ہم سے ٹکرانے والوں کو کاری جواب ملےگا ، بلاول بھٹو
  • ’’نوائے وقت‘‘ نے جنگ میں قوم کا حوصلہ بلند رکھا، گورنر کی رمیزہ  نظامی سے گفتگو 
  • ’’پاکستان نے ہندوستان کو دھول چٹا دی‘‘ ، نوائے وقت کی شہ سرخی یہی بنتی تھی، دنیا نے بھارت کی بات نہیں مانی: گورنر پنجاب 
  • پیپلز پارٹی کے وقار مہدی نے سینیٹر کا حلف اُٹھا لیا
  • خیبرپختونخوا: پی پی پی نے کوہستان میگا کرپشن کے خلاف نیب میں درخواست دائر کردی
  • پیپلز پارٹی آج یوم تشکرمنائے گی، افواج کی کامیابی تاریخی : شرجیل میمن 
  • کوئٹہ ،پیپلز پارٹی کی ریلی سے افسوسناک خبر آگئی، جانئے کتنا جانی و مالی نقصان ہوا
  • پیپلز پارٹی کا کل یوم تشکر منانے کا اعلان