بھارت کے منفی رویے کی وجہ سے سیز فائر خطرے میں ہے، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارت کے منفی طرز عمل کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر متاثر ہو سکتا ہے، جو خطے اور دنیا کے لیے خطرناک ہوگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حالیہ کشیدگی میں پاکستان نے عسکری اور سفارتی سطح پر اہم کامیابیاں حاصل کیں اور دنیا پر واضح کیا کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا مگر دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
بلاول بھٹو کے مطابق، مذاکرات میں مسئلہ کشمیر کی شمولیت پاکستان کی بڑی سفارتی فتح ہے، جبکہ بھارت ہمیشہ اسے اندرونی معاملہ قرار دیتا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سیز فائر کو امن کی بنیاد بنانا چاہتا ہے اور تمام تنازعات، بشمول کشمیر، مذاکرات سے حل کرنے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے پیلگام واقعے پر غیرجانبدار تحقیقات کی پیشکش کی ہے، جبکہ بھارت پر دریا سندھ کے پانی کو ہتھیار بنانے اور دہشتگردی میں ملوث ہونے کے الزامات بھی موجود ہیں۔
بلاول بھٹو کے مطابق موجودہ صورتحال میں چین، ترکیہ اور سعودی عرب کا کردار قابل تحسین ہے، اور بھارت کا مذاکرات پر آمادگی ظاہر کرنا پاکستان کی سفارتی فتح ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو
پڑھیں:
کراچی کو روزانہ 100 ملین گیلن زیادہ پانی دینے کے قابل ہوگئے ہیں، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو زرداری : فوٹو اسکرین گریبپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کراچی کو روزانہ 100 ملین گیلن زیادہ پانی دینے کے قابل ہوگئے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ، میئر کراچی کی محنت سے کراچی کو زیادہ پانی دے سکیں گے۔
نیو حب کینال کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے ساتھ پانی کے منصوبہ کا افتتاح کر رہے ہیں، جلد ہی لیاری کو زیادہ پانی دینے کے قابل ہوجائیں گے، صوبائی حکومت اور بلدیاتی نظام مل کر کام کر رہا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، سندھو دریا پر حملے کے خلاف دنیا بھر میں آواز اٹھائی، مودی کے پانی روکنے کی دھمکی کو پوری دنیا میں اٹھایا ہے، مودی کے جھوٹ کو پوری دنیا میں میں بے نقاب کردیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی کیلئے شہباز اسپیڈ کے بجائے شہباز سلو ملا ہے، ایسا نہیں ہوسکتا پنجاب کیلئے شہباز اسپیڈ اور کراچی کیلئے شہباز سلو ملے، کراچی اور حیدرآباد میں تاریخی ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، جو ترقی کراچی اور حیدرآباد میں ہورہی ہے وہ سب کے سامنے ہے۔
پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ بھارت کو سفارتی سطح پر عبرتناک شکست ہوئی، بھارت شکست کھانے کے بعد بزدلانہ حرکت پر اتر آیا ہے، بھارت نے نیتن یاہو کو نقل کرتے ہوئے پاکستانی عوام کےخلاف سازش کی، بھارت سندھ طاس معاہدے کو توڑنا چاہتا ہے، مودی کو پیغام ہے کراچی والے سندھو کا دفاع کرنا جانتے ہیں، بھارت کو مجبور کریں گے انھیں سندھ طاس معاہدہ ماننا پڑے گا، سندھ طاس معاہدہ بھارت نے نہیں مانا تو کراچی والے 6 کے 6 دریاچھین لیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ بھارت اب مجید بریگیڈ اور کالعدم بی ایل اے کی دہشتگردی کو سپورٹ کر رہا ہے۔