آپریشن بنیان مرصوص پر آنے والی نسلیں بھی فخر کریں گی، انوارالحق
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
یوم تشکر پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں پوری قوم، بالخصوص آزاد کشمیر کے باشعور عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہم آج اپنے عظیم وطن کی افواج کی بے مثال فتح اور بہادری کا جشن منا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص پر ہماری آنے والی نسلیں بھی فخر کریں گی۔ یوم تشکر پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں پوری قوم، بالخصوص آزاد کشمیر کے باشعور عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہم آج اپنے عظیم وطن کی افواج کی بے مثال فتح اور بہادری کا جشن منا رہے ہیں، آپریشن بنیان مرصوص وہ روشن مثال ہے جس پر آنے والی نسلیں بھی فخر کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ 7 مئی 2025ء کو رات کی تاریکی میں جب بھارت نے بزدلانہ حملہ کیا، اس وقت بھی ہماری فضائیہ نے ان کے پرخچے آڑا دیے، بھارت کے پانچ طیارے مار گرائے۔ انہوں نے بتایا کہ 10 مئی کو ہماری بہادر افواج نے جس حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور قومی غیرت کا مظاہرہ کیا، وہ نہ صرف دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا گیا بلکہ پوری قوم کے حوصلے بلند کر گیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاک فوج نے اپنے جرات مندانہ اقدامات سے دنیا پر یہ واضح کر دیا کہ پاکستان ایک پرامن مگر باعزت اور خودمختار ریاست ہے، اگر پاکستان کی سالمیت پر آنچ آئی تو جواب پتھروں سے نہیں، فولاد سے دیا جائے گا۔ چودھری انوار الحق نے کہا کہ آج ہم یومِ تشکر مناتے ہوئے اُن عظیم شہداء کو بھی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، اُن کے درجات کی بلندی اور اُن کے اہلِ خانہ کے لیے صبر و استقامت کیلئے دعاگو ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پاکستان کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں مبارکباد اور یوم تشکر کے پوسٹر آویزاں
ویب ڈیسک : مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بھاری نفری کے باوجود وادی میں یوم آزادی پاکستان پر مبارکباد اور یوم تشکر کے پوسٹر آویزاں کردیے گئے۔
وادی میں پاکستانی پرچم، قائداعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصاویر آویزاں کی گئیں جبکہ پوسٹرز پر آپریشن بنیان مرصوص کی عبارت بھی موجود تھی۔
کل 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیاگیا ہے جبکہ کُل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر کل وادی میں مکمل ہڑتال ہوگی۔حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ 15 اگست کو بھارت کا یوم آزادی کشمیریوں کے لیے یوم سیاہ ہے، کشمیری پاکستان کو اپنا محسن اور بھارت کوجابر قابض سمجھتے ہیں۔
جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی
کُل جماعتی حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام پاکستان کو یوم آزادی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہیں، پاکستان کا یوم آزادی کشمیریوں کے لیے یومِ تشکر اور خوشی کا دن ہے، کشمیری پاکستان کے استحکام، خوشحالی اور ترقی کے لیے دُعا گو ہیں۔